تہران(پاک ترک نیوز ) اسرائیلی فوج نے پاسداران انقلاب کے ایئر ڈیفنس مرکز پر بھی حملہ کیا ہے، جہاں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ذخیرہ کیے گئے تھے۔ ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد گزشتہ رات سب سے خوفناک تھی۔تہران کے مغربی علاقوں جنت آباد، پونک، شہران، شہرکِ آزادی، تہران پارس اور اکباتان کے مکینوں کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 24 منٹ سے 2 بج کر 26 منٹ کے درمیان شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جبکہ بعض افراد نے گھروں کے لرزنے کی بھی میڈیا کو اطلاع دی۔












