جمعرات , 30 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاک بھارت جنگ ، اقوام متحدہ نے پاکستان کے موقف کی تائید کر دی

7 مہینے پہلے
A A
پاک بھارت جنگ ، اقوام متحدہ نے پاکستان کے موقف کی تائید کر دی
Share on Facebookwhatsapp

نیو یارک ( پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے پاک بھارت جنگ پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا آپریشن سندور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے رپورٹ میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر سخت اعتراضات کرکے پہلگام حملے کی مذمت کی اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی اور غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، 7 مئی 2025 کو بھارت نے آپریشن سندورکے تحت پاکستان کی حدود میں طاقت کا استعمال کیا، یہ طرزِ عمل اقوام متحدہ چارٹر کے کے خلاف ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اقوامِ متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت سکیورٹی کونسل کو باضابطہ اطلاع نہیں دی، پیشگی اطلاع نہ دینا مطلوبہ طریقۂ کار کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستانی حدود میں بھارتی حملوں سے شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے رپورٹ کیا کہ دہشت گردی کے نام پر یکطرفہ فوجی طاقت استعمال کرنے کا کوئی الگ حق تسلیم شدہ نہیں، اگر طاقت کا استعمال غیر قانونی ہو تو یہ حقِ زندگی کی خلاف ورزی بن سکتا ہے، ⁠بھارت کا یہ طرزِ عمل بڑے تصادم کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔
خصوصی ماہرین نے کہا کہ بھارتی اقدام مسلح حملہ سمجھا جائے تو پاکستان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی خودمختاری، اور عدم مداخلت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
فلسطین اتھارٹی کا غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھر پور خیرمقدم
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوم متحدہ نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ثالثی کے عمل میں شرکت سے گریز کیا جس پر ‎بھارت سے وضاحت اور انسانی نقصان روکنے کے اقدامات پر جواب طلب کیا گیا۔سندھ طاس معاہدے کو“ہیلڈ ان ابینس” کرنے کے بھارتی اعلان پر گہری تشویش ہے، ⁠پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ یا اس کی دھمکی کروڑوں پاکستانیوں کے بنیادی حقوق متاثر کرتی ہے، پانی، خوراک، روزگار، صحت، ماحول اور ترقی کے حقوق اس فیصلے کی زد میں آتے ہیں۔ بھارت پاکستان کے حقوق کی خلاف ورزی سے باز رہے۔
⁠پانی روکنا یا معاہدہ معطل کرنا غیر مناسب قدم ہے، پانی روکنے کا بوجھ براہِ راست عام پاکستانیوں کے حقوق پر پڑتا ہے، ⁠“کاؤنٹرمیژرز”بنیادی انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں سے استثنیٰ نہیں دیتے، کاؤنٹر میژرز کیلئے نوٹس، مذاکرات کی پیشکش اور طریقہ کار کی قانونی شرائط پوری ہونی چاہئیں، کاؤنٹر میژرز عارضی اور قابل واپسی ہوتے ہیں، انہیں مستقل خاتمے یا معطلی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔
اقوام متحدہ نے کہا کہ کیا بھارت پاکستان کے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کرے گا؟ کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کی شقوں کی پاسداری کا ارادہ رکھتا ہے؟ کیا بھار ت جموں کشمیر کے تنازع کے پرامن حل کیلئےاقدامات اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے؟ بھارت تمام سوالوں کے جواب 60 دن میں فراہم کرے،بھارت کے جواب رپورٹ کے ساتھ ہیومن رائٹس کونسل میں پیش کیے جائیں گے۔

موضوعات : indiaununtednationswar
ShareSend

متعلقہ خبریں

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

29 جولائی , 2026
عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل
تازہ ترین

عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل

29 جولائی , 2026
Saudi Arabia also joins the war; attacks on Iraq.
تازہ ترین

سعودی عرب بھی جنگ میں کود پڑا ،عراق پر حملے

29 جولائی , 2026
Iran ready to resume negotiations with the US.
تازہ ترین

ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے تیار

27 جولائی , 2026
Exchanges between Iran and the US are ongoing through mediators, Ismail Baqai
تازہ ترین

ایران ،امریکہ کے درمیان ثالثوں کے ذریعے تبادلہ جاری ہے ،اسماعیل بقائی

27 جولائی , 2026
What did the war with Iran cost the United States
تازہ ترین

ایران جنگ امریکہ کو کتنے میں پڑی؟

23 جولائی , 2026
اگلی خبر
پی ایس ایل 11،غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

پی ایس ایل 11،غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

یہ بھی پڑھیں

ایرانی پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

ایرانی پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

30 جولائی , 2026
خضدار میں آپریشن ، 4دہشت گرد ہلاک

خضدار میں آپریشن ، 4دہشت گرد ہلاک

30 جولائی , 2026
ہمارا سسٹم تباہ ہو چکا ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی

ہمارا سسٹم تباہ ہو چکا ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی

30 جولائی , 2026
بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھا دیا بائیکاٹ کی سیاست چھوڑنے کا مشورہ

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھا دیا بائیکاٹ کی سیاست چھوڑنے کا مشورہ

30 جولائی , 2026
پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

30 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔