لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویںایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔پی ایس ایل کا 11واںایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 11 کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔ نئی فرنچائزز کی نیلامی براہِ راست نشر کی جائے گی۔پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ ہوگا۔
مزید ٹیموں اور میچز سے کھلاڑیوں کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔












