اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمران خان کے بیٹوں کا والد سے ملاقات کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

4 مہینے پہلے
A A
عمران خان کے بیٹوں کا والد سے ملاقات کیلئے پاکستان آنے کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

لندن ( پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اور ان کے بھائی سلیمان نے اپنے ویزے کے لیے درخواست دی ہے اور وہ دونوں جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ عمران خان کی بہنوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرانے سے ایک بار پھر انکار کردیا گیا، پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ حکام نے واٹر کینن سے کیمیکل ملا پانی پھینکا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اہل خانہ اور پارٹی نے ان حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں سابق وزیر اعظم کو جیل کے اندر رکھا جا رہا ہے۔
انٹرویو کے دوران لندن میں رہنے والے قاسم اور سلیمان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے عمران سے ملنے کی اجازت لینے کے لیے پاکستانی حکومت سے بات کرنے کی کوشش کی جب کہ چند ماہ قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وہ "آ سکتے ہیں، عمران خان سے مل سکتے ہیں۔
اس سوال پر قاسم نے جواب دیا ’اب ہم منصوبہ بنا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے کھل کر کہا ہے۔ لہٰذا جب تک وہ اپنی بات پر قائم ہیں تو ہمیں امید ہے کہ جنوری میں جانا چاہیے، ہم نے اپنے ویزوں کے لیے درخواست دے دی ہے، ویزے ابھی تک نہیں آئے، ہم توقع کر رہے ہیں کہ یہ پروسس مکمل ہو جائے گا، اس لیے ہم جنوری میں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
انٹرویو کے دوران ان ان سے پوچھا گیا کہ وہ عمران خان کو دیکھ کر ان سے کیا بات کریں گے اور کیا وہ ان سے "کسی ڈیل ” پر غور کرنے کا کہیں گے؟۔
اس سوال میں بظاہر سابق وزیراعظم کی جیل سے رہائی کے لیے عمران خان اور پاکستانی حکمرانوں کے درمیان کسی ڈیل کے امکان کی طرف اشارہ تھا۔
اس پر قاسم نے کہا کی کہ "جو بات آپ کو سمجھنی چاہیے وہ ان کی زندگی ہے، یہ واقعی میں ان کا جذبہ اور ان کا مقصد ہے، عمران خان اسے اپنی زندگی کا مقصد کہتے ہیں کہ پاکستان کو بدعنوانی سے نجات دلائیں‘۔
قاسم نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ "اور اس لیے اگر وہ ابھی ڈیل کر کے ہمارے پاس آئے اور انگلینڈ میں رہیں تو میں جانتا ہوں کہ ان کو یہ تکلیف ہوگی کہ انہوں نے اپنا ملک برباد ہونے کے لیے چھوڑ دیا ہے، میں جانتا ہوں کہ وہ ڈپریشن میں چلے جائیں گے۔
قاسم کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ان کا مقصد ہے، ہم تو چاہیں گے کہ ہمارے والد ہمارے تمام کرکٹ اور فٹ بال میچ یہاں دیکھیں، ان کا ایک مقصد ہے جو ان چیزوں سے کہیں بڑا ہے، لہذا، آپ صرف اس کا احترام کر سکتے ہیں۔

موضوعات : founderptiimrankhabn
ShareSend

متعلقہ خبریں

بانی پی ٹی آئی بچوں سے کب بات کریں گے؟وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے بتا دیا
اہم ترین 3

بانی پی ٹی آئی بچوں سے کب بات کریں گے؟وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے بتا دیا

18 مارچ , 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ
پاکستان

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ

18 مارچ , 2026
Order to form a medical board for medical examination of PTI founder, request to transfer to Shifa Hospital rejected
اہم ترین 3

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم ،شفاء ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد

12 مارچ , 2026
Will the founder of PTI be transferred to Shifa International Hospital or not The decision is reserved.
اہم ترین 3

بانی پی ٹی آئی کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کی منتقلی ہو گی یا نہیں؟فیصلہ محفوظ

12 مارچ , 2026
Hearing on PTI founder's request for suspension of sentence
اہم ترین 2

بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت

11 مارچ , 2026
Imran Khan's sons Qasim and Suleman were interviewed over the phone.
اہم ترین 2

عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

14 فروری , 2026
اگلی خبر
جاوید میانداد کو دل کی تکلیف ،ہسپتال میں معائنے کے بعد گھر منتقل

جاوید میانداد کو دل کی تکلیف ،ہسپتال میں معائنے کے بعد گھر منتقل

یہ بھی پڑھیں

Two matches will be played in PSL

پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے

19 اپریل , 2026
Attacks on peacekeepers unacceptable, says UN Secretary-General

امن پسندوں پر حملے قبول نہیں ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

19 اپریل , 2026
Pakistan's efforts, Iran receives new US proposals

پاکستان کی کوششیں ،امریکا کی نئی تجاویز ایران کو موصول

19 اپریل , 2026
Night shift..alarm bell

رات کی شفٹ۔۔خطرے کی گھنٹی

19 اپریل , 2026
Approaching the Strait of Hormuz will be considered cooperation with the enemy, Revolutionary Guards say

آبنائے ہرمز کے قرب آنے کو دشمن سے تعاون سمجھا جائے گا،پاسداران انقلاب

19 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔