راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم آج صبح اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد میڈیکل ٹیم جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق طبی ٹیم میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ماہر امراضِ چشم سمیت دیگر ڈاکٹرز شامل تھے۔
میڈیکل ٹیم اپنے ہمراہ طبی عملہ اور ضروری آلات بھی لائی تھی۔ ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، جس کے بعد ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔












