ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گل پلازہ سانحہ: لاشوں کی تلاش جاری، اموات 50 سے زائد ہونے کا خدشہ

8 مہینے پہلے
A A
گل پلازہ سانحہ: لاشوں کی تلاش جاری، اموات 50 سے زائد ہونے کا خدشہ
Share on Facebookwhatsapp

کراچی : (پاک ترک نیوز)کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی کے بعد ریسکیو آپریشن کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم ملبہ ہٹانے اور کولنگ کا عمل بدستور جاری ہے۔
حکام کے مطابق اب تک فائر فائٹر سمیت 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 40 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 70 سے زائد شہریوں کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی تکنیکی تجزیے میں 32 لاپتا افراد کے موبائل فونز کی آخری لوکیشن گل پلازہ کے اندر ہی سامنے آئی ہے، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ افراد آگ کے وقت عمارت میں موجود تھے۔
کچھ خاندانوں نے موبائل نمبرز فراہم نہیں کیے، جس کے باعث مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق اب تک نکالی گئی لاشوں میں سے 13 کی شناخت ممکن ہو سکی ہے جبکہ باقی کی شناخت ڈی این اے پروفائلنگ کے ذریعے کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پلازہ میں انتہائی آتش گیر سامان موجود تھا، جس کے باعث آگ کی شدت غیر معمولی رہی۔ کمشنر کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں مزید شواہد سامنے آنے کی توقع ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور متاثرہ عمارت کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ عوامی ہجوم کو ہٹا کر صرف شکایات کیمپ تک محدود رسائی دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق عمارت شدید طور پر مخدوش ہو چکی ہے، اس کے کئی حصے زمین بوس ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت مکمل گرنے کا خطرہ موجود ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 1200 سے زائد دکانوں پر مشتمل اس شاپنگ مال کا گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل چکا ہے جبکہ اوپری منزلیں بھی شدید نقصان کا شکار ہوئیں۔
لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کی جانب سے دل دہلا دینے والی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں، جن میں کچھ افراد اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو بچانے کے لیے دوبارہ عمارت میں داخل ہوئے اور پھر واپس نہ آ سکے۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کر سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دے دی گئی ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے واقعے کی فرانزک تحقیقات، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے قیام، متاثرہ تاجروں کے نقصانات اور متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
تاجر تنظیموں کے مطابق اس سانحے میں تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ متاثرہ کاروباری افراد کے لیے خصوصی ریلیف پیکج متعارف کرایا جائے۔

موضوعات : Gul Plazaincidentkarachi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.
تازہ ترین

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Youth assaulted in Karachi's Defence; prime suspect Ibrahim arrested.
تازہ ترین

کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد، مرکزی ملزم ابراہیم گرفتار

5 ستمبر , 2026
میر رضا قتل کیس: اہلخانہ ،نرسری ملازم ،ڈاکٹر کے بیانات قلمبند
پاکستان

میر رضا قتل کیس: اہلخانہ ،نرسری ملازم ،ڈاکٹر کے بیانات قلمبند

1 ستمبر , 2026
کراچی میں اب مرغا بننےکا وقت ختم ہو گیا،مرتضیٰ وہاب
پاکستان

کراچی میں اب مرغا بننےکا وقت ختم ہو گیا،مرتضیٰ وہاب

29 اگست , 2026
PIA Holding's half-yearly loss surged by 76 percent, exceeding Rs 25 billion.
تازہ ترین

پی آئی اے ہولڈنگ کا نصف سالہ خسارہ 76 فیصد بڑھ کر 25 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

29 اگست , 2026
Newborn goes missing from a Karachi hospital; hospital administration denies the claim; investigation into the incident launched.
تازہ ترین

کراچی کے اسپتال سے نومولود غائب،اسپتال انتظامیہ کی تردید ،واقعے کی تحقیقات شروع

29 اگست , 2026
اگلی خبر
عالمی فضائوں میں پاکستان کی انٹری، ایف-16 سعودی عرب پہنچ گئے

عالمی فضائوں میں پاکستان کی انٹری، ایف-16 سعودی عرب پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔