جمعرات , 23 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

ایران ،امریکا جنگ کا 12واں روز ،ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

53 منٹس پہلے
A A
12th day of the Iran-US conflict Relentless attacks exchanged.
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جنگ ایک اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی۔۔ امریکہ نے ایران پر بارہویں رات بھی فضائی حملے کیے ہیں۔۔۔ ایران نے کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔۔۔ یمن کے حوثیوں نے سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔۔۔

مشرقِ وسطیٰ پر جنگ کے بادل مزید گہرے ہو گئے۔۔۔ امریکہ نے ایران پر بارہویں رات بھی بھرپور فضائی کارروائیاں جاری رکھیں۔ امریکی حملوں میں ایرانی فوجی اہداف، میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہیں، ساحلی نگرانی کے مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

خوزستان، ہرمزگان، اہواز اور بوشہر کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق رامشیر میں ایک اسفالٹ پلانٹ اور بوشہر جوہری بجلی گھر کے قریب واقع بجلی کے سب اسٹیشن کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ، سینٹ کام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 9 تجارتی بحری جہازوں کا رخ تبدیل کرایا گیا، جبکہ ایک مشتبہ جہاز کو غیر فعال بھی کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن نے ایران کے خلاف ممکنہ بڑے فوجی آپریشن کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی بیان کے مطابق علی السالم ایئر بیس پر ڈرون حملے میں اسلحہ گودام، پیٹریاٹ دفاعی نظام اور ایم کیو-9 ڈرونز کے ہینگرز تباہ کر دیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ العدیری کیمپ میں امریکی افواج کی رہائشی تنصیبات، دو ہیلی کاپٹر ہینگرز اور ایک مواصلاتی ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان حملوں کے بعد امریکہ نے قطر میں واقع العدید ایئر بیس کو احتیاطی طور پر خالی کرا لیا۔

ادھر بحیرہ احمر میں بھی کشیدگی میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ نے سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا گیا تو امریکہ براہِ راست تہران پر بمباری کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ہر راکٹ یا ڈرون حملے کا جواب تباہ کن فضائی کارروائی سے دیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر پلوں، پاور پلانٹس اور دیگر اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خلاء سے امریکی شہر سیئٹل کا دلکش نظارہ

جواب میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنی سرزمین یا بنیادی ڈھانچے کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ ان کے مطابق حملوں میں معاونت کرنے والے تمام فریق بھی ایران کے لیے جائز ہدف ہوں گے، جبکہ ایران کی دفاعی حکمتِ عملی "آنکھ کے بدلے آنکھ” کے اصول پر مبنی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان یہ حملے مزید شدت اختیار کرتے ہیں تو صرف خلیجی خطہ ہی نہیں بلکہ عالمی تیل کی ترسیل، بین الاقوامی تجارت اور دنیا کی معیشت بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی پہلے ہی عالمی شپنگ کمپنیوں اور توانائی کی منڈیوں میں بے چینی پیدا کر چکی ہے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

Agreement between Pakistani and Chinese companies to set up electric vehicle charging stations.
تازہ ترین

پاکستان اور چین کی کمپنیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ

23 جولائی , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health...
تازہ ترین

روس کا 6ماہ میں ساڑھے 43 ٹن سونا فروخت

23 جولائی , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health
تازہ ترین

مصنوعی مٹھاس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

23 جولائی , 2026
A stunning view of the American city of Seattle from space.
تازہ ترین

خلاء سے امریکی شہر سیئٹل کا دلکش نظارہ

23 جولائی , 2026
Firing in Mastung; Sessions Judge and gunman martyred.
اہم ترین 3

مستونگ میں فائرنگ ،سیشن جج اور گن مین شہید

23 جولائی , 2026
Gold and silver prices fall
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

23 جولائی , 2026
اگلی خبر
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health

مصنوعی مٹھاس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

یہ بھی پڑھیں

Agreement between Pakistani and Chinese companies to set up electric vehicle charging stations.

پاکستان اور چین کی کمپنیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ

23 جولائی , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health...

روس کا 6ماہ میں ساڑھے 43 ٹن سونا فروخت

23 جولائی , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health

مصنوعی مٹھاس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

23 جولائی , 2026
12th day of the Iran-US conflict Relentless attacks exchanged.

ایران ،امریکا جنگ کا 12واں روز ،ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

23 جولائی , 2026
A stunning view of the American city of Seattle from space.

خلاء سے امریکی شہر سیئٹل کا دلکش نظارہ

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English