پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

غزہ جنگ بندی بے معنی، اسرائیلی حملوں میں 11 فلسطینی شہید، ٹرمپ کا 5 ارب ڈالر بحالی فنڈ کا اعلان

7 مہینے پہلے
A A
غزہ جنگ بندی بے معنی، اسرائیلی حملوں میں 11 فلسطینی شہید، ٹرمپ کا 5 ارب ڈالر بحالی فنڈ کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

غزہ:(پاک ترک نیوز) اسرائیل کی جانب سے تازہ حملوں میں کم از کم 11 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے اپنی قائم کردہ تنظیم بورڈ آف پیس کے تحت 5 ارب ڈالر کے وعدوں کا اعلان کر دیا ہے۔
طبی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد شہید ہوئے۔ جنوبی شہر خان یونس میں ہونے والے حملوں میں مزید پانچ فلسطینی جان سے گئے۔اُدھر فلسطینی اسلامی جہاد کے کمانڈر سامی الدہدوح کو تل الہوا میں ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا گیا۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ان حملوں کو “نئی قتلِ عام کی کارروائی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کو سبوتاژ کر کے خطے میں خونریز صورتحال مسلط کرنا چاہتا ہے۔
غزہ حکام کے مطابق 10 اکتوبر 2025 ء سے نافذ جنگ بندی کے بعد اب تک 601 فلسطینی شہید اور 1607 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 1620 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل حماس پر معاہدہ توڑنے کا الزام لگاتا ہے اور چار فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتا ہے۔
اس منصوبے میں شامل ہونے کے لیے مختلف ممالک سے ایک ایک ارب ڈالر دینے کا کہا گیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ متحدہ عرب امارات نے سب سے پہلے اس میں شمولیت اختیار کی جبکہ کویت کی شمولیت بھی متوقع ہے۔
ٹرمپ کی یہ باڈی ابتدا میں غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے تجویز کی گئی تھی لیکن اب اسے عالمی تنازعات کے حل کے بڑے فورم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جسے بعض حلقے اقوام متحدہ کے متبادل کے طور پر بھی تعبیر کر رہے ہیں۔
حماس نے بورڈ آف پیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کا پابند بنائے، جبکہ ٹرمپ نے حماس سے فوری غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات : Donald TrumpgazaisraelPalestine
ShareSend

متعلقہ خبریں

Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی
اہم ترین 2

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
Preservation of local seeds in Gaza, a ray of hope for farmers during war
تازہ ترین

غزہ میں مقامی بیجوں کا تحفظ، جنگ کے دوران کسانوں کے لیے امید کی کرن

5 ستمبر , 2026
ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ
تازہ ترین

ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ

30 اگست , 2026
Uganda to send 1,200 troops for the international stabilization force in Gaza.
تازہ ترین

غزہ میں عالمی استحکامی فورس، یوگنڈا ایک ہزار 200 فوجی بھیجے گا

29 اگست , 2026
Israel considering excluding Britain from Gaza ceasefire monitoring center.
تازہ ترین

اسرائیل کا برطانیہ کو غزہ جنگ بندی نگرانی مرکز سے نکالنے پر غور

28 اگست , 2026
اگلی خبر
نیتن یاہو کی ٹرمپ پر سخت شرائط، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کرانے کا مطالبہ

نیتن یاہو کی ٹرمپ پر سخت شرائط، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کرانے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں

Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026
امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ

امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ

7 ستمبر , 2026
ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

7 ستمبر , 2026
ٹی اے پی ایئر پرتگال کی نجکاری، ایئر فرانس اور لفتھانزا کی بولیوں میں مقابلہ تیز

ٹی اے پی ایئر پرتگال کی نجکاری، ایئر فرانس اور لفتھانزا کی بولیوں میں مقابلہ تیز

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔