بیروت (پاک ترک نیوز ) لبنان میں حزب اللہ کے جوابی حملے میں اسرائیلی فوج کے ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ، اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں بٹالین کمانڈر سمیت چار فوجی مارے گئے
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 32 سالہ لیفٹیننٹ کرنل ڈور گیدیلیا بین سیمہون بھی شامل ہیں، جو 401ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 52ویں بٹالین کے کمانڈر تھے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ اسی علاقے میں حزب اللہ کے ایک اور ڈرون حملے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں ایک ریزرو افسر کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے پر بضد
اسرائیل نے لبنان میں فضائی حملے کیے جن میں شہید ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی جبکہ تینتیس افراد زخمی ہوئے
اسرائیلی فوج کا کہنا ہےجنوبی اور مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا اور متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کیا












