غزہ(پاک ترک نیوز )حماس نے غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، گورننگ باڈی تحلیل کر دی گئی، اختیارات غزہ کے انتظامی امور قومی کمیٹی کو منتقل کر دیئے گئے۔
ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے اختیارات سنبھالنے تک حماس بطور نگران کام کرے گی ،،حماس کا کہناہے غزہ کی پٹی کا انتظام کمیٹی کوسونپنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
حماس رہنما حازم قاسم نے کہا اقتدار کی منتقلی اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ روکنے کے لیے کی گئی، اس کا مقصد اسرائیل کے ان بہانوں کو ختم کرنا ہے جن کی آڑ میں وہ اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے حماس اب غزہ کے انتظامی امور کی ذمہ دار نہیں رہے گی۔
قومی کمیٹی برائے انتظامیہ غزہ کا قیام اس امن بورڈ کے تحت عمل میں آیا جسے امریکی صدر نے تشکیل دیا تھا۔حماس نے 2006 کے قانون ساز انتخابات میں کامیابی کے بعد 2007 سے غزہ کا انتظام سنبھال رکھا تھا












