اتوار , 13 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

راولپنڈی رنگ روڈ سروس ایریاز کے این او سیز منسوخ کرنے کی کارروائی شروع

2 مہینے پہلے
A A
Process initiated to cancel NOCs for Rawalpindi Ring Road service areas.
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) حکومتِ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ کے دونوں اطراف مجوزہ سروس ایریاز کے لیے جاری کیے گئے این او سیز منسوخ کرنے کے لیے باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق خدشہ ہے کہ سابق ضلعی انتظامیہ کے بعض افسران نے صوبائی حکومت سے پیشگی منظوری لیے بغیر سروس ایریاز کے این او سیز جاری کیے، جس سے اربوں روپے کے اس منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کی کوشش کی گئی۔

حکام اس معاملے کے قانونی، انتظامی اور مالیاتی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ این او سیز سے متعلق تمام ریکارڈ اکٹھا کرکے پنجاب حکومت کو بھجوایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سیز کے اجرا سے قبل ہونے والے متنازع اجلاس کی کارروائی بھی صوبائی حکومت کے سامنے پیش کی جائے گی تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا تمام قانونی تقاضے، قواعد و ضوابط اور سرکاری طریقہ کار پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔اگر تحقیقات میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ انتظامی اور تکنیکی مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ جولائی کے دوسرے ہفتے میں منصوبے کے افتتاح کی مقررہ ڈیڈ لائن گزر چکی ہے، تاہم سڑک تاحال ٹریفک کے لیے نہیں کھولی جا سکی۔

ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر فینسنگ، یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی اور دیگر انجینئرنگ کام ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے۔

منصوبے سے وابستہ ادارے، جن میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آئیسکو، سوئی ناردرن گیس، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، محکمہ آبپاشی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے شامل ہیں، باقی ماندہ تکنیکی اور انتظامی مسائل حل کرنے کے لیے باہمی رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کو پاکستانی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اس اربوں روپے مالیت کے منصوبے کو قانونی تنازعات اور انتظامی پیچیدگیوں سے پاک رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے، اسی لیے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جائزہ مکمل ہونے کے بعد پنجاب حکومت فیصلہ کرے گی کہ سروس ایریاز کے این او سیز برقرار رکھے جائیں یا انہیں مکمل طور پر منسوخ کر دیا جائے۔

موضوعات : #ringroadnoc
ShareSend

متعلقہ خبریں

Four players allowed to play league cricket
تازہ ترین

چار کھلاڑیوں کو لیگز کرکٹ کھیلنے کیلئے اجازت مل گئی

9 اپریل , 2026
بورڈ نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیئے
تازہ ترین

بورڈ نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیئے

19 نومبر , 2025
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی معطل کر دیے
تازہ ترین

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی معطل کر دیے

30 ستمبر , 2025
اگلی خبر
The constitutional court will hear all NAB cases, including those regarding bail and the suspension of sentences Supreme Court.

ضمانت اور سزا معطلی سمیت نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،سپریم کورٹ

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

12 ستمبر , 2026
ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

12 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

12 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔