تہران(پاک ترک نیوز ) ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ۔نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔
شہیدایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ میں ایران کے اعلیٰ حکام، مذہبی شخصیات اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جبکہ لاکھوں سوگواروں نے اپنے قائد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایرانی حکام کے مطابق نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات کے دوران ملک بھر سے لاکھوں افراد تہران پہنچے، جس کے باعث میٹرو، سڑکوں اور دیگر عوامی نقل و حمل کے نظام پر غیر معمولی دباؤ رہا۔
آخری رسومات کے موقع پر تہران کے میٹرو نیٹ ورک پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں چند گھنٹوں کے دوران 70 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے سے اتوار کی صبح سات بجے تک تہران میٹرو کے ذریعے 70 لاکھ سے زیادہ افراد نے مختلف اسٹیشنوں کے درمیان سفر کیا۔
تہران میٹرو انتظامیہ نے اس موقع پر اضافی ٹرینیں چلائیں جبکہ متعدد اسٹیشنوں پر عملے کی تعداد بھی بڑھا دی گئی تاکہ مسافروں کی رہنمائی اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔












