منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرگودھا میں دھند کا قہر،ٹرک نہر میں جا گرا، 14 افراد جاں بحق

8 مہینے پہلے
A A
سرگودھا میں دھند کا قہر،ٹرک نہر میں جا گرا، 14 افراد جاں بحق
Share on Facebookwhatsapp

سرگودھا:(پاک ترک نیوز)سرگودھا میں شدید دھند ایک بار پھر قیمتی جانیں نگل گئی، جہاں کوٹ مومن کے نواحی علاقے گلہ پور بنگلہ کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی ٹرک، جس میں مرد، خواتین اور بچے سوار تھے، حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے اتر گیا اور قریب موجود خشک نہر میں جا گرا۔
ریسکیو حکام کے مطابق منی ٹرک میں مجموعی طور پر 23 افراد سوار تھے جو ایک جنازے میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔
شدید دھند کے باعث ڈرائیور کو سامنے کا راستہ واضح دکھائی نہ دیا جس کے نتیجے میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
ٹرک نہر میں گرنے کے بعد کئی افراد اس کے نیچے دب گئے، جس سے موقع پر ہی متعدد اموات ہو گئیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک تھی، جن میں سے مزید افراد دوران علاج دم توڑ گئے، یوں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 6 کمسن بچے، 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں، جس سے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔ حادثے کے بعد اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی، جبکہ لواحقین غم سے نڈھال نظر آئے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

موضوعات : accidentFog
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوٹ ادو ،رکشہ نہر میں گرنے سے اموات کی تعداد 12ہو گئی
پاکستان

کوٹ ادو ،رکشہ نہر میں گرنے سے اموات کی تعداد 12ہو گئی

11 اگست , 2026
Tezgam Express accident in Hyderabad
تازہ ترین

حیدر آباد میں تیز گام ایکسپریس کو حادثہ

29 جولائی , 2026
شیرانی حادثہ ،33میں سے 26 میتوں کی شناخت
پاکستان

شیرانی حادثہ ،33میں سے 26 میتوں کی شناخت

4 جولائی , 2026
شیرانی بس حادثہ،ڈرائیور نے تلخ کلامی پر بس کو کھائی کی طرف موڑا،زخمی مسافر کا انکشاف
اہم ترین 2

شیرانی بس حادثہ،ڈرائیور نے تلخ کلامی پر بس کو کھائی کی طرف موڑا،زخمی مسافر کا انکشاف

3 جولائی , 2026
Balochistan Chief Minister Sarfraz Bugti expresses grief over the bus accident.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا بس حادثے پر اظہار افسوس

3 جولائی , 2026
Libya boat accident suspect denied bail
تازہ ترین

لیبیا کشتی حادثے کے ملزم کی ضمانت خارج

22 جون , 2026
اگلی خبر
ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا:ڈونلڈ ٹرمپ

ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا:ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں

Production of solid-state batteries by the Chinese company BYD

چینی کمپنی بی وائی ڈی کی ٹھوس حالت بیٹری کی تیاری

15 ستمبر , 2026
PIMS nursery fire and death of 14 newborns Inquiry report reveals administrative failure.

پمز نرسری آتشزدگی، 14 نومولود بچوں کی ہلاکت، انکوائری رپورٹ میں انتظامی ناکامی کا انکشاف

15 ستمبر , 2026
Cristiano Ronaldo calls for a lifetime ban on fans who chant slogans.

کرسٹیانو رونالڈو کا نعرے لگانے والے شائقین پر تاحیات پابندی کا مطالبہ

15 ستمبر , 2026
US announcement to deploy its first space-based weapon A major warning to China and Russia.

امریکا کا خلا میں پہلا جنگی ہتھیار تعینات کرنے کا اعلان، چین اور روس کے لیے بڑا انتباہ

15 ستمبر , 2026
Seven leaders of Sheikh Hasina Wajed's party have been sentenced to death.

شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے 7رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

15 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔