پشاور(پاک ترک نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت دیر کالونی اسکول حادثے کی انکوائری رپورٹ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں مشیر تعلیم عامر عبداللہ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان، سیکرٹری تعلیم عنایت اللہ وسیم اور انکوائری کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں انکوائری کمیٹی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو حادثے کی رپورٹ پیش کی۔ گورنر کو حادثے کی وجوہات، متعلقہ افسران کے بیانات، محکموں کی ذمہ داریوں، انکوائری کے نتائج اور سفارشات پر بریفنگ دی گئی۔
رپورٹ میں اسکول کی عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر اسکول کے مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا، جبکہ متعلقہ محکموں کی جانب سے غفلت کے معاملے سے بھی گورنر کو آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اردوان کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ انکوائری رپورٹ کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ قانون سے مشاورت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دیر کالونی اسکول حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔












