منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا:ڈونلڈ ٹرمپ

8 مہینے پہلے
A A
ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا:ڈونلڈ ٹرمپ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہرین کو دی جانے والی مبینہ اجتماعی پھانسیوں کی منسوخی ان کے اس فیصلے پر اثرانداز ہوئی جس کے تحت انہوں نے ایران پر فوجی حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ آیا عرب یا اسرائیلی حکام نے انہیں ایران پر حملے سے روکنے میں کوئی کردار ادا کیا؟
اس پر ٹرمپ نے کہا:”کسی نے مجھے قائل نہیں کیا، میں نے خود فیصلہ کیا۔ ایران میں800 سے زائد افراد کو پھانسی دی جانی تھی، لیکن کسی کو پھانسی نہیں دی گئی۔ پھانسیاں منسوخ کر دی گئیں، اور اس کا میرے فیصلے پر بڑا اثر پڑا۔”
یہ پہلا موقع ہے کہ صدر ٹرمپ نے بالواسطہ طور پر تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے مظاہرین کے خلاف سخت اقدامات میں کمی ان کے فوجی کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کی وجہ بنی۔
اس سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 800 سے زائد طے شدہ پھانسیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جو ایک قابلِ احترام اقدام ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں 28 دسمبر سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے ابتدا میں خراب معاشی حالات کے خلاف تھے، جو بعد ازاں براہ راست مذہبی نظام کے خلاف تحریک میں تبدیل ہو گئے۔
ان مظاہروں کو کچلنے کے لیے سخت ریاستی کارروائی کی گئی جس میں ہزاروں افراد کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
ٹرمپ اس سے قبل خبردار کر چکے تھے کہ اگر ایران نے مظاہرین کو قتل کیا تو امریکا فوجی کارروائی کرے گا۔ تاہم بدھ کے روز انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے مظاہرین کی ہلاکتیں روکنے کی اطلاع دی ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس کے مطابقطے شدہ 800 پھانسیاں بھی منسوخ کر دی گئیں، اگرچہ ایران نے سرکاری طور پر ایسی کسی فہرست کا اعلان نہیں کیا۔
ادھر اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا اب بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔ چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ آپشن بدستور موجود ہے، جبکہ سرکاری نشریاتی ادارے "کان” کے مطابق امریکی فیصلہ سفارتی کوششوں کے نتائج سے مشروط ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان دو دن میں دوسری مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ایران کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکا سے ممکنہ حملے میں تاخیر کی درخواست کی تاکہ اسرائیل ایرانی ردعمل کے لیے تیاری کر سکے۔دوسری جانب قطر، سعودی عرب، عمان اور مصر سمیت کئی عرب ممالک نے بھی امریکا کو ایران پر حملے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے، خبردار کرتے ہوئے کہ ایسی کارروائی پورے خطے کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

موضوعات : Donald Trumpiran
ShareSend

متعلقہ خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط پیش
اہم ترین 2

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط پیش

13 ستمبر , 2026
We will open the Strait of Hormuz if the US ends the blockade and aggression Iranian President.
تازہ ترین

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر

12 ستمبر , 2026
Iran has obtained a US underwater drone; fears of technology replication arise.
تازہ ترین

ایران کے ہاتھ امریکی زیرِ آب ڈرون لگ گیا، ٹیکنالوجی کی نقل کا خدشہ

12 ستمبر , 2026
We will not surrender, Iranian President's blunt response to America and Israel
تازہ ترین

ہتھیار نہیں ڈالیں گے ،ایرانی صدر کا امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک جواب

12 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف
تازہ ترین

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
Multiple explosions in Iran's Qeshm and Sirik.
تازہ ترین

ایران کے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکے

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
امریکا سے جنگ کا خطرہ، ایران کی فوجی طاقت کتنی ہے؟

امریکا سے جنگ کا خطرہ، ایران کی فوجی طاقت کتنی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

15 ستمبر , 2026
A warning sign for those who drink sweet beverages daily.

روزانہ میٹھے مشروبات پینے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

15 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق

سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق

15 ستمبر , 2026
وزیراعظم نے 5سفیروں ،ایک قونصل جنرل کی تقرری کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے 5سفیروں ،ایک قونصل جنرل کی تقرری کی منظوری دیدی

15 ستمبر , 2026
Production of solid-state batteries by the Chinese company BYD

چینی کمپنی بی وائی ڈی کی ٹھوس حالت بیٹری کی تیاری

15 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔