بدھ , 23 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا: کورکمانڈرز کانفرنس

12 مہینے پہلے
A A
کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا: کورکمانڈرز کانفرنس
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 272 ویں کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس یں انڈین پراکیسز کے حالیہ حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
کانفرنس میں فیلڈ مارشل نے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جذبے، عزم اور حوصلے کو سراہا، حالیہ سیلاب کے بعد شہری انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں کے دوران ان کی خدمات کی تعریف کی۔
کورکمانڈرز کانفرنس میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، ابھرتے ہوئے خطرات اور عملی تیاری کا جامع جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ مسلح افواج ہر شعبے میں پاکستان دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، دہشت گردی اور جرائم کے موجودہ گٹھ جوڑ کو بعض سیاسی مفادات کی سرپرستی حاصل ہے۔
فورم کے مطابق یہ گٹھ جوڑ ریاست کے مفادات اور عوام کے تحفظ کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے، اسے اب کسی بھی صورت جاری رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فورم نے بھارتی سول اور عسکری قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ، بلا جواز اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے بیانات سیاسی مقاصد کے لئے جنگی جنون کو ہوا دینے کے بھارتی رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔
کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ بلا جواز جنگی بیانات اور اشتعال انگیزی سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا، ایسے بیانات سے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوں گے، کسی بھی بھارتی جارحیت کا تیز اور فیصلہ کن ردِ عمل سے منہ توڑا جواب دیا جائے گا۔
فورم کے مطابق جغرافیہ کی وجہ سے بھارت کی مبینہ نسبتی حفاظت کا جو تاثر ہے اسے خاک میں ملا دیا جائے گا، کسی بھی خیالی نیو نارمل کا سامنا بھی فوری اور جوابی کارروائی کے ایک نئے نیو نارمل سے کیا جائے گا۔
کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کہا کہ ہر شعبے میں جامع انسدادِ دہشت گردی آپریشنز جاری رکھی جائیں گی، بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان ، ختم کیا جائے گا۔
شرکاء نے پاکستان کی حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیوں کی اہمیت کا اعتراف کیا اور عالمی و علاقائی امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
فورم نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا، معاہدے کا مقصد تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
شرکا کا کہنا تھاکہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے لیے باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے، فورم نے کشمیری عوام کی حقِ خود ارادیت کے لیے جاری جائز جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کو دہرایا۔
فورم نے فلسطینی عوام کے جائز مقصد کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا، شرکا نے کہا کہ امید ہے جلد جنگ بندی ہوگی اور غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچائی جائے گی۔
کانفرنس کے شرکا نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہرایا اور کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل دو ریاستی فارمولے میں مضمر ہے، 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عملی تیاری، نظم و ضبط، جسمانی فٹنس، جدت اور فوری ردِعمل کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج تمام خطرات کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

موضوعات : fieldmarshalisprrawalpindi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Field Marshal visits Peshawar Corps Headquarters; vows to ensure lasting peace and stability in the country.
تازہ ترین

فیلڈ مارشل کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ملک میں دیرپا امن اور استحکام یقینی بنانے کا عزم

22 ستمبر , 2026
Preparations to stop the long march, Islamabad and Rawalpindi sealed, many educational institutions also closed
تازہ ترین

لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند

21 ستمبر , 2026
Security forces' operations in Balochistan 11 terrorists killed.
تازہ ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

19 ستمبر , 2026
Iranian Foreign Minister holds telephone conversation with Field Marshal Asim Munir.
اہم ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

17 ستمبر , 2026
Hina Javed Murder Case Family expresses lack of confidence regarding alleged tampering with the investigation and evidence.
پاکستان

حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ کا تفتیش اور شواہد میں مبینہ ٹیمپرنگ پر عدم اعتماد

13 ستمبر , 2026
12 terrorists killed in intelligence-based operation by security forces in Kalat.
تازہ ترین

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
علی امین گنڈا پور مستعفی،سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد

علی امین گنڈا پور مستعفی،سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد

یہ بھی پڑھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

22 ستمبر , 2026
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

22 ستمبر , 2026
ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

22 ستمبر , 2026
Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

22 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔