لاہور (پاک ترک نیوز )اداکارہ مومنہ اقبال کے این سی سی آئی اے کو دئیے گئے بیان کی تفصیلات سامنے آ گئی
مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے کا ثاقب چدھڑ پر پرائیویٹ تصاویر پبلک کرنے کا الزام لگا دیا،کہا میری پرائیویٹ تصاویر ثاقب چدھڑ کے موبائل میں ہیں۔ثاقب چدھڑ کو پرائیویٹ تصاویر پبلک کرنے سے روکا جائے
حکام کے مطابق ثاقب چدھڑ کے موبائل کے فرانزک کے بعد ہی پتا چلے گا کہ آیا تصاویر پبلک ہوئیں یا نہیں
لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے وضاحتی بیان میں کہا کہمیں نے آٹھ ماہ ہوگئے ہیں ادکارہ مومنہ اقبال کو کوئی کال نہیں کی۔ اسکے ساتھ اب میرا کوئی رابط نہیں ہے ۔میرے پاس سب ریکارڈ ہے۔مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہے۔
ثاقب چدھڑ نے کہا اسکے ہونے والے خاوند نے اسکے موبائل فون میں میری کوئی ویڈیو دیکھی وہ ویڈیو دیکھ کر وہ طیش میں آگئے۔مجھے کال کر کے دھمکی دی،مجھے تو اب پتہ چلا ہے کہ وہ شادی کرنے جارہی ہیں ۔مومنہ کی والدہ نے بھی کال کی اور معافی مانگی ہے۔میں نے کوئی کال کی ہو وہ ثبوت پیش کرے












