مظفر آباد (پاک ترک نیوز ) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی عوام کی عدم دلچسپی اور گرتی ساکھ کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے لگی۔کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر راولا کوٹ احتجاج پر مبینہ پولیس حملے اور فائرنگ کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے
ترجمان آئی جی آزاد جموں و کشمیر نے شرپسندوں کے پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے اسےگمراہ کن قرار دیدیا۔ترجمان نے کہا سوشل میڈیا پر منظم مہم کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ حملے، شیلنگ اور اور فائرنگ کے بے بنیاد دعوے کیے جارہے ہیں
ترجمان آئی جی آزاد جموں و کشمیر نے کہا یہ مہم حقائق پر مبنی نہیں بلکہ گمراہ کن ہے، در یک عید گاہ دھرنا پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، کا لعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے جڑے شر پسند اشخاص پرانی ویڈیوز کو استعمال کرتے ہوئے عوام الناس میں بے چینی پیدا پیدا کر رہے ہیں۔
ترجمان آئی جی آزاد جموں و کشمیر کے مطابق شرپسند عناصر کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد کو متاثر کرنے کی کوشش ہے، ترجمان آئی جی آزاد جموں و کشمیر
کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی گرتی ساکھ، در یک دھرنا کے مقام پر عوام کی عدم دلچسپی اور دھرنا سے کثیر تعداد میں لوگوں کی واپسی سے خوفزدہ ہو کر ڈرامہ بازی اور چال بازی کر ہی ہے۔شرپسند عناصر کے یہ مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہوں گے
ترجمان آئی جی جموں و کشمیر نے تمام امن پسند شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ ذمہ داری ، تحمل اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے کسی بھی خبر یا ویڈ یو کوشیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں
ترجمان آئی جی آزاد جموں و کشمیر نے کہا صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر ہی یقین کریں تاکہ کسی بھی گمراہ کن، نفرت انگیز یا اشتعال انگیز مہم کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے،ہماری اولین ترجیح امن، قانون کی بالا دستی اور عوام کا تحفظ ہے۔












