لاہور (پاک ترک نیوز )پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، عوامی مقامات پر ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی
صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 5 اکتوبر تک کے لیے کیا گیا ہے، عوامی مقامات، شاہراہوں یا کھلی جگہ پر 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لوگوں کو غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کے لیے اکسانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، نمازِ جنازہ، تدفین، مساجد و دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہو گا،
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے عوامی امن اور جان ومال کو لاحق سنگین خطرات کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔












