جمعرات , 5 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،صوبائی حکومت نے 20جنوری کے بعد کی تاریخ مانگ لی

6 گھنٹے پہلے
A A
Local government elections in Punjab Provincial government requests a date after January 20.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے درمیان اجلاس ہوا تھا، جس میں پنجاب حکومت نے 15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل ہے، تاہم انتخابات کے لیے 20 جنوری کے بعد کی تاریخ دی جائے، کیونکہ انتظامات کے لیے مزید دو ماہ درکار ہیں۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ دسمبر میں پنجاب اور لاہور میں شدید دھند ہوتی ہے، سردی کے باعث دن چھوٹے ہوتے ہیں اور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک لانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ 20 جنوری کے بعد موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں انتخابات کرانا حکومت کے لیے زیادہ موزوں تھا، کیونکہ اس دوران اسکولوں کی چھٹیاں ہوتی ہیں اور پولنگ کے لیے دن کی روشنی بھی زیادہ دستیاب ہوتی ہے۔

اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ پہلے تو حکومت اپریل میں انتخابات کرانے کی بات کر رہی تھی، جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ دوبارہ غور کے بعد جنوری اور فروری میں بھی انتخابات پر اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع باغ میں دھرنے کا خاتمہ، معمولاتِ زندگی بحال

چیف الیکشن کمشنر نے 20 جنوری کے بعد انتخابات کرانے کی درخواست پر غور کرنے اور اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری پنجاب سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بسنت تو ویسے آپ منا رہے ہیں۔

موضوعات : electionsdateLocalgovernmentpunjab
ShareSend

متعلقہ خبریں

Announcement made to hold the first phase of local government elections in Punjab on February 7, 2027.
تازہ ترین

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری 2027 کو کرانے کا اعلان

5 نومبر , 2026
Ban on flying drones in open air across Punjab for 30 days
تازہ ترین

پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد

28 اکتوبر , 2026
Heavy rains predicted in Punjab from tomorrow, cold likely to intensify
تازہ ترین

پنجاب میں  کل سے تیز بارشوں کی پیش گوئی، سردی کی شدت بڑھنے کا امکان

27 اکتوبر , 2026
Punjab's first modern film city will be inaugurated on December 15.
تازہ ترین

پنجاب کے پہلی جدید فلم سٹی کا افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا

27 اکتوبر , 2026
In Punjab, the 20kg flour bag has been discontinued; only 10kg flour bags will be sold in the market.
پاکستان

پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، مارکیٹ میں صرف 10 کلو آٹا بیگ فروخت ہوگا

23 اکتوبر , 2026
Plan to transform Punjab’s villages into model villages; pilot project to be launched in 120 villages.
تازہ ترین

پنجاب کے دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کا منصوبہ، 120 دیہات میں پائلٹ منصوبہ شروع ہو گا

20 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
In cases concerning the arrests of PTI workers, the Federal Constitutional Court has barred the Peshawar High Court from conducting hearings.

پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے کیسز ، وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو سماعت سے روک دیا

یہ بھی پڑھیں

Russia's alleged offer to provide the S-500 missile defense system to India

روس کی بھارت کو ایس 500 میزائل دفاعی نظام دینے کی مبینہ پیشکش

5 نومبر , 2026
پولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

پولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

5 نومبر , 2026
پشاور: پی ٹی آئی دور حکومت کی 1224 ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین شروع

پشاور: پی ٹی آئی دور حکومت کی 1224 ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین شروع

5 نومبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

5 نومبر , 2026
فلک جاوید کی درخواست ضمانت،عدالت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

فلک جاوید کی درخواست ضمانت،عدالت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

5 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔