لاہور(پاک ترک نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ جسٹس عبہر گل خان پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ امتیاز اور اعجاز شفیع کی درخواست پر سماعت کریں گی۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور دھرنے کی کال دی، جس کے بعد حکومت نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
درخواست گزاروں کے مطابق احتجاج کرنا آئینی حق ہے اور مخصوص خطرے سے دوچار اضلاع کے بجائے پورے پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز،انگلینڈ اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہونگے
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پُرامن احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی بنیادی آئینی حقوق سے متصادم ہے۔
درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔












