اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 31 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عالمی برادری پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے فیصل آباد ٹرین سروس 15 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ
دورے کے دوران شہباز شریف کی ترکیہ کی اعلیٰ قیادت اور مختلف عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔












