لاہور (پاک ترک نیوز )وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جاتی امراء میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ،وزیرِ اعظم نے نواز شریف کو ملکی صورتحال کے حوالے سے بریف کیا
وزیرِ اعظم نے مشرق وسطی کی صورتحال اور پاکستان کی قیام امن کی کوششوں پر بھی آگاہ کیا۔وزیرِاعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں












