اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک آج وزیراعظم کو بریف کریں گے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہوا ہے۔ قطر سے ایل این جی کا ایک کارگو آج کراچی پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پٹرول 5 روپے 58 پیسے مہنگا،ڈیزل کی قیمت 4روپے18پیسے فی لٹر بڑھ گئی
علی پرویز ملک کے مطابق قطر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حالات میں بہتری کے ساتھ ایل این جی کی سپلائی میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کا معاملہ آئی ایم ایف پروگرام سے جڑا ہوا ہے۔











