منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ

2 مہینے پہلے
A A
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ
Share on Facebookwhatsapp

لاہور (پاک ترک نیوز )پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر سپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اپوزیشن ارکان نے ’’رہا کرو، رہا کرو، خان کو رہا کرو‘‘ اور ’’لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی‘‘ کے نعرے لگائے۔

احتجاج کے بعد اپوزیشن ارکان نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے باہر نکل گئے۔

اس موقع پر اپوزیشن رکن معین ریاض قریشی نے کہا کہ ججز کو اپنے فیصلوں پر کھڑا ہونا چاہیے، اگر فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہونا تو پھر عدالتوں کا کیا فائدہ ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک کا نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے، امن و امان کی صورتحال ابتر ہے اور کوئی ادارہ بھی بہتر طریقے سے کام نہیں کر رہا۔

معین ریاض قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دھکا دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اسمبلیوں سے استعفے دے، ایک جماعت اور اس کی قیادت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ اسمبلیوں سے استعفے دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں قید سیاسی قیادت کے ساتھ بھی انصاف نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عالیہ حمزہ اور میاں محمود الرشید جیل میں ناحق قید ہیں۔

معین ریاض قریشی نے مزید کہا کہ ’’ہم جمہوریت کا فراڈ بے نقاب کرکے اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیں گے۔‘‘

انہوں نے پنجاب اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج کے معاملے پر کارکنان کو بات کرنے کی اجازت دی جائے، بصورت دیگر اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

معین ریاض قریشی نے واضح کیا کہ ’’بانی پی ٹی آئی کا علاج ہماری ریڈ لائن ہے۔‘‘

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ریویو پٹیشن دائر کی گئی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ احکامات ایک قیدی کے لیے ہوسکتے ہیں تو یہی اصول یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر قیدیوں کے لیے بھی لاگو ہوسکتا ہے۔

سپیکر نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ ’’آپ لوگ انہیں قیدی کہتے ہیں تو حکومت انہیں نو مئی کے قیدی کہتی ہے۔‘‘

موضوعات : MPAopposition protestsptiprotestPUNJAB ASSEMBLY
ShareSend

متعلقہ خبریں

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز
پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

27 ستمبر , 2026
Arrest warrants issued for 3 MNAs and 12 MPAs, including Omar Ayub, in the November 26 protest case.
تازہ ترین

26نومبر احتجاج کیس ،عمر ایوب سمیت 3ایم این ایز ااور 12ایم پی ایز کے وارنٹ گرفتاری جاری

14 ستمبر , 2026
Resolution to ban social media use by children under 16 submitted in Punjab Assembly
پاکستان

16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

15 جولائی , 2026
پنجاب اسمبلی میں مریم اورنگزیب کی تقریر کے دوران ہنگامہ
پاکستان

پنجاب اسمبلی میں مریم اورنگزیب کی تقریر کے دوران ہنگامہ

27 جون , 2026
پانچ ہزارکے نوٹ پر قائداعظم کیساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے، لیگی رکن
پاکستان

پانچ ہزارکے نوٹ پر قائداعظم کیساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے، لیگی رکن

20 جون , 2026
تحریک انصاف کے ارکان کا پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج
اہم ترین 3

تحریک انصاف کے ارکان کا پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج

16 جون , 2026
اگلی خبر
دہشت گرد ملک کے امن کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہونگے ،صدر زرداری

دہشت گرد ملک کے امن کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہونگے ،صدر زرداری

یہ بھی پڑھیں

پٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا

پٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا

6 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات،لانگ مارچ کی صورتحال پر غور

وزیراعظم کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات،لانگ مارچ کی صورتحال پر غور

6 اکتوبر , 2026
حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، مولانا فضل الرحمان

حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، مولانا فضل الرحمان

6 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

6 اکتوبر , 2026
اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔