لاہور (پاک ترک نیوز ) پنجاب اسمبلی میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع کر ادی گئی ،قرار داد میں کم عمر بچوں کے لیے عمر کی تصدیق اور نگرانی کا نظام متعارف کرانے کی تجویز دی گئی
قرارداد میں بچوں کو سائبر بُلنگ اور آن لائن استحصال سے بچانے کے لیے قانون سازی کی سفارش کی گئی۔
سارہ احمد کا کہنا ہےہر بچے کو محفوظ ڈیجیٹل مستقبل فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔کم عمر بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کے لیے مؤثر قانون سازی ناگزیر قرار دیا گیا












