بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

کینیڈا سے تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،وزیراعظم کی کینیڈین وزیر خارجہ سے گفتگو

2 مہینے پہلے
A A
کینیڈا سے تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،وزیراعظم کی کینیڈین وزیر خارجہ سے گفتگو
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت بشمول ایگری فوڈز اور ویکسین کی تیاری، قابل تجدید توانائی، آٹو موبائل اور آٹو پارٹس کی صنعت کے شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے لیے اپنے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ وہ ان سے جلد ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اپریل میں اپنے کینیڈین ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کو یاد کیا اور خطے میں امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کی حمایت کرنے پر کینیڈا کا شکریہ ادا کیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے اسلام آباد میں اپنے اور اپنے وفد کے گرمجوش استقبال پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی کا خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور بتایا کہ ان کا یہ دورہ اپنے وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ہے۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے زراعت، معدنیات، توانائی کے علاوہ آٹو اور آٹو پارٹس کی صنعت کے شعبوں میں تجارت اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اپنی حکومت کی دلی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی برادری دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

دونوں رہنماوں نے تجارت اور معدنیات کے شعبوں میں وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا تاکہ باہمی فائدے کے مواقع تلاش کیے جا سکیں اور دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے امکانات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

موضوعات : canadashahbaz sharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اہم ترین 3

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز
پاکستان

آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

8 ستمبر , 2026
کینیڈا کا نیا 20 ڈالر کا نوٹ جاری، کنگ چارلس کی تصویر شامل
تازہ ترین

کینیڈا کا نیا 20 ڈالر کا نوٹ جاری، کنگ چارلس کی تصویر شامل

5 ستمبر , 2026
دشمن کی مسلم ممالک کے درمیان انتشار کی سازش ناکام بنا دی گئی ،وزیراعظم
اہم ترین 3

دشمن کی مسلم ممالک کے درمیان انتشار کی سازش ناکام بنا دی گئی ،وزیراعظم

26 اگست , 2026
سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں،وزیراعظم
اہم ترین 2

سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں،وزیراعظم

25 اگست , 2026
کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
پاکستان

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

24 اگست , 2026
اگلی خبر
Government decides to further tighten rules for the issuance of blue passports.

حکومت کا بلیو پاسپورٹ کے اجراء کے قواعد مزید سخت کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026
حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

9 ستمبر , 2026
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In