ہفتہ , 25 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

حکومت کا بلیو پاسپورٹ کے اجراء کے قواعد مزید سخت کرنے کا فیصلہ

4 دن پہلے
A A
Government decides to further tighten rules for the issuance of blue passports.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سابق ارکانِ پارلیمنٹ کے زیر کفالت بچوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی مجوزہ قانون سازی پر شدید عوامی ردِعمل کے بعد حکومت نے بلیو پاسپورٹ کے اجرا کے قواعد مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ ہر بلیو پاسپورٹ کی درخواست وزارتِ داخلہ کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ ہر کیس پہلے سیکریٹری داخلہ اور ضرورت پڑنے پر وزیر داخلہ کے سامنے پیش کیا جائے گا، تاکہ بلیو پاسپورٹ صرف سرکاری ذمہ داریوں کے لیے اور محدود مدت کے لیے جاری کیا جا سکے۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب 10 جولائی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ایک بل منظور کیا، جس میں سابق ارکانِ پارلیمنٹ کے 28 سال تک کے زیر کفالت بچوں کو بھی بلیو پاسپورٹ دینے کی تجویز دی گئی تھی۔ اگر یہ بل قانون بن گیا تو سابق ارکانِ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے ریٹائرڈ گریڈ 22 افسران کے برابر مراعات حاصل ہو جائیں گی۔

طلال چودھری کا کہنا ہے کہ وہ اس تجویز کے حامی نہیں تھے اور انہوں نے معاملہ وفاقی کابینہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سامنے رکھنے کی سفارش کی تھی، تاہم ان کے تحفظات کے باوجود قائمہ کمیٹی نے بل منظور کر لیا۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ پاکستان میں بلیو پاسپورٹ رکھنے والوں کی بڑی تعداد کئی ممالک کے ساتھ ویزا فری معاہدوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ ان کے مطابق ماضی میں بلیو پاسپورٹ ہولڈرز کی تعداد تقریباً 70 ہزار سے کم ہو کر 50 ہزار سے بھی نیچے آ چکی ہے، جبکہ اب اسے مزید 15 سے 20 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ بلیو پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر بات چیت آخری مراحل میں ہے، جبکہ اٹلی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی جانا مزید آسان ہوگیا، ویزا کے حوالے سے بڑی پیشکش

دوسری جانب سینیٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے بھی مجوزہ قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بلیو پاسپورٹ کوئی اعزاز یا ذاتی سہولت نہیں بلکہ صرف سرکاری اور سفارتی فرائض کی انجام دہی کے لیے ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی عہدہ مراعات بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے ہوتا ہے۔

سرکاری قواعد کے مطابق بلیو پاسپورٹ صدر، وزیراعظم، ارکانِ پارلیمنٹ، اعلیٰ عدلیہ کے ججز، سینئر بیوروکریٹس، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران اور دیگر مخصوص سرکاری شخصیات کو جاری کیا جاتا ہے۔ اس پاسپورٹ کے ذریعے حاملین کو دنیا کے 55 ممالک میں ویزا فری یا خصوصی سفری سہولت حاصل ہے، جن میں 22 یورپی ممالک، چین، روس، متحدہ عرب امارات، ترکی، ایران، جنوبی کوریا، ملائیشیا، انڈونیشیا، مصر، برازیل، میکسیکو، تھائی لینڈ، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال شامل ہیں۔

موضوعات : #bluepassportpassport
ShareSend

متعلقہ خبریں

Going to Dubai has become easier, big offer regarding visa
تازہ ترین

دبئی جانا مزید آسان ہوگیا، ویزا کے حوالے سے بڑی پیشکش

14 جون , 2026
How many Pakistanis got passports made in 2025
پاکستان

2025 میں کتنے پاکستانیوں نے پاسپورٹس بنوائے؟

1 جنوری , 2026
امریکا نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کو ویزوں کا اجرا روک دیا
تازہ ترین

امریکا نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کو ویزوں کا اجرا روک دیا

29 نومبر , 2025
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی
تازہ ترین

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی

15 اکتوبر , 2025
بحرین کے بادشاہ کا کویتی شہریت سے محروم شہریوں کے پاسپورٹ کی تجدیدکا حکم
تازہ ترین

بحرین کے بادشاہ کا کویتی شہریت سے محروم شہریوں کے پاسپورٹ کی تجدیدکا حکم

18 ستمبر , 2025
پاکستان پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ میں شامل ، 96 ویں نمبر پر آگیا
تازہ ترین

پاکستان پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ میں شامل ، 96 ویں نمبر پر آگیا

24 جولائی , 2025
اگلی خبر
یمن کے حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان

یمن کے حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 جولائی , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 جولائی , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 جولائی , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 جولائی , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English