فیصل آباد(پاک ترک نیوز )جی سی یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی،امجد کی پھندا لگی لاش نجی ہاسٹل سے ملی۔
پولیس کے مطابق جی سی یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ امجد ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں چوتھے سیمسٹر کا طالب علم تھا
تھانہ جھنگ بازار پولیس نے امجد کی لاش الائیڈ اسپتال منتقل کردی، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔












