فیصل آباد ( پاک ترک نیوز) فلور ملز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی پر اپنی ہڑتال دو روز کے لیے موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گندم کا فراہمی سینٹر تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ پاسکو سینٹر کو تبدیل کر کے مومن کانجن سے گندم فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 سالوں میں پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی رپورٹ تیار
ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل فوڈ کی تبدیلی سے امید ہے کہ صورتحال بہتر ہوگی، تاہم اگر دو روز کے اندر سینٹر کی تبدیلی کا وعدہ پورا نہ کیا گیا تو دوبارہ ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔












