فیصل آباد ( پاک ترک نیوز) فیصل آباد میں معروف صنعتکار ریحان اشرف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمیر کو شاہ کوٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم کی نشاندہی سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ممکن ہوئی۔ایس ایس پی رضا اللہ خان کے مطابق ملزم نے انتہائی منصوبابندی کے تحت واردات انجام دی۔ ملزم نے واردات سے قبل اپنی موٹر سائیکل ہلال احمر اسپتال میں پارک کی اور قتل کے بعد واپس آ کر وہیں سے موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔
سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد جڑانوالہ روڈ کی طرف فرار ہوتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا گیا، جس کی مدد سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔












