تھر پار(پاک ترک نیوز) تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں ڈانو دھاندل میں ایمبولینس کے سلنڈر میں دھماکے کے باعث زخمی ہونے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پی پی ایچ آئی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور پاندھی راجڑ، چوکیدار اسحاق تھیبو، ڈسپنسر دینو مل، پردیپ بھیل، اٹینڈنٹ لچھمن میگھواڑ، جسونت، مس لاڈو، مس کریمان اور مس راجو میگھواڑ شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاؤں ڈانو دھاندل کے بی ایچ یو پلس صحت مرکز میں ایمبولینس کے سلنڈر میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں مس نورجہاں، مس ثمینہ، مس شکور اور سریش کا نومولود بچہ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر کی ملاقات
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مٹھی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کر دیا گیا ہے۔






