لاہور (پاک ترک نیوز ) پنجاب میں اسپورٹس سیکٹر کی ترقی کے لیے 5 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے اہم پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع نے کہاکھیلوں کے سامان کی صنعت کی ترقی سے ایک ہزار سے زائد برآمدی ادارے مستفید ہوں گے، اسپورٹس انڈسٹری کے اقدامات کے نتیجے میں 100 ملین ڈالر کی اضافی برآمدات متوقع ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کٹلری اور ہینڈ ٹولز سیکٹر میں 4 ارب روپے کی لاگت سے آرٹس اینڈ کرافٹس ویلیج قائم کیا جائے گا،کٹلری سیکٹر کی اپ گریڈیشن سے ٹیکنالوجی کی معاونت فراہم کی جائے گی جس سے 2500 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
وزیر خزانہ نے کہا سرامکس سیکٹر میں گجرات انسٹی ٹیوٹ کو 25 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید بھٹیوں اور ٹیسٹنگ سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ پنکھا سیکٹر میں 70 کروڑ روپے کی لاگت سے سمبڑیال مٹیریل ٹیسٹنگ لیب قائم کی جائے گی۔
صنعتی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 35 ارب کی لاگت سے انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیے جائیں ۔ فیصل آباد، وہاڑی، رحیم یار خان، بہاولپور اور آئی ای سی میں صنعتی اسٹیٹس کی ترقی کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا انڈسٹریل اسٹیٹس کی ترقی سے 80 ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری اور 40 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔












