ہفتہ , 25 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

ورلڈ کپ فٹبال کا ناک آؤٹ مرحلہ،کل جنوبی افریقہ اور کینیڈا کا ٹاکرا

4 ہفتے پہلے
A A
ورلڈ کپ فٹبال کا ناک آؤٹ مرحلہ،کل جنوبی افریقہ اور کینیڈا کا ٹاکرا
Share on Facebookwhatsapp

میکسیکو(پاک ترک نیوز ) اٹھائیس ٹیمیں ورلڈ کپ فٹبال کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں ۔شمالی امریکہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے گروپ مرحلے کے اختتامی لمحات میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ ٹورنامنٹ اب ناک آؤٹ مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹ کے تحت راؤنڈ آف 32 کا آغاز 28 جون سے ہوگا۔

اس بار ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 48 ٹیمیں شریک ہیں۔ نئے فارمیٹ کے مطابق 12 گروپس کی پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی 24 ٹیمیں جبکہ آٹھ بہترین تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں بھی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس طرح مجموعی طور پر 32 ٹیمیں راؤنڈ آف 32 میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ناک آؤٹ مرحلے کے بعد مقابلے راؤنڈ آف 16، کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز، تیسری پوزیشن کے میچ اور پھر 19 جولائی کو ہونے والے فائنل تک جاری رہیں گے۔
اب تک راؤنڈ آف 32 کے لیے 28 ٹیموں نے اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔ ان میں کولمبیا، ارجنٹینا، فرانس، ناروے، جرمنی، امریکا، میکسیکو، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، برازیل، مراکش، جنوبی افریقہ، آئیوری کوسٹ، بوسنیا و ہرزیگووینا، ایکواڈور، نیدرلینڈز، جاپان، سویڈن، آسٹریلیا، اسپین، کیپ وردے، پیراگوئے، مصر، انگلینڈ، گھانا، پرتگال، بیلجیم اور سینیگال شامل ہیں، جبکہ باقی چار ٹیموں کا فیصلہ گروپ مرحلے کے آخری میچوں کے بعد ہوگا۔

راؤنڈ آف 32 کے پہلے میچ میں 28 جون کو جنوبی افریقہ کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔انتیس جون کو برازیل اور جاپان، جرمنی اور پیراگوئے، جبکہ نیدرلینڈز اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تیس جون کو آئیوری کوسٹ کا مقابلہ ناروے سے، فرانس کا سویڈن سے جبکہ میکسیکو کا سامنا بہترین تیسرے نمبر پر آنے والی ایک ٹیم سے ہوگا۔

یکم جولائی کو امریکا اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جبکہ گروپ جی اور گروپ ایل کی فاتح ٹیموں کے مقابلے بہترین تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں سے ہوں گے۔

2 جولائی کو اسپین کا مقابلہ گروپ جے کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا، جبکہ گروپ کے اور گروپ ایل کی رنر اپ ٹیمیں بھی آمنے سامنے آئیں گی۔ اسی روز سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ بھی بہترین تیسرے نمبر پر آنے والی ایک ٹیم سے ہوگا۔

راؤنڈ آف 32 کے آخری روز، 3 جولائی کو آسٹریلیا کا مقابلہ گروپ جی کی رنر اپ ٹیم سے، ارجنٹینا کا سامنا کیپ وردے سے جبکہ گروپ کے کی فاتح ٹیم کا مقابلہ بہترین تیسرے نمبر پر آنے والی ایک اور ٹیم سے ہوگا۔

گروپ مرحلے کے باقی میچز مکمل ہونے کے بعد راؤنڈ آف 32 کے تمام مقابلوں کی حتمی ترتیب اور باقی کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

موضوعات : canadafootbalknockout stageworldcup
ShareSend

متعلقہ خبریں

Messi's decision to retire from international football
تازہ ترین

میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

24 جولائی , 2026
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات

20 جولائی , 2026
کینیڈا سے تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،وزیراعظم کی کینیڈین وزیر خارجہ سے گفتگو
پاکستان

کینیڈا سے تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،وزیراعظم کی کینیڈین وزیر خارجہ سے گفتگو

20 جولائی , 2026
پاکستان ،کینیڈا کے تعلقات کا نیا سنگ میل ،تعاون بڑھانے پر اتفاق
اہم ترین 3

پاکستان ،کینیڈا کے تعلقات کا نیا سنگ میل ،تعاون بڑھانے پر اتفاق

20 جولائی , 2026
Spain The new ruler of the football world.
تازہ ترین

اسپین فٹبال کی دنیا کا نیا حکمران

20 جولائی , 2026
Messi teary-eyed after defeat in the 2026 FIFA World Cup final.
تازہ ترین

فیفاورلڈکپ2026 فائنل میں شکست پر میسی آبدیدہ

20 جولائی , 2026
اگلی خبر
تحریک انصاف کا ایم این اے اقبال آفریدی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس

تحریک انصاف کا ایم این اے اقبال آفریدی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 جولائی , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 جولائی , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 جولائی , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 جولائی , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English