لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئی۔
پاکستان ویمنز ٹیم براستہ برمنگھم ، نوٹنگھم پہنچے گی ۔قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ سری لنکا کے خلاف ڈربی میں 6 جون کو کھیلے گی، قومی ویمنز اسکواڈ میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کے لیے پُرعزم ہے۔












