راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے اور صرف 7 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کردیا
کپتان بابراعظم نے 50، طیب عارف نے 57 اور محمد طحٰہ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ غازی غوری 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اذان اویس نے 30 اور سلمان علی آغا نے 16 رنز بنائے۔












