پیر , 9 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں 22.6 فیصد اضافہ، آئی ٹی شعبے کا ترقی میں اہم کردار

5 گھنٹے پہلے
A A
Pakistan’s services exports increase by 22.6 percent; IT sector plays a key role in the growth.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 22.60 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبے کی بہتر کارکردگی ہے۔پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 تک خدمات کی برآمدات بڑھ کر 2 ارب 72 کروڑ ڈالر ہوگئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ آمدن 2 ارب 22 کروڑ ڈالر تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں خدمات کی برآمدات 15.35 فیصد اضافے کے ساتھ 92 کروڑ 98 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور معلوماتی خدمات کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ پہلی سہ ماہی کے دوران اس شعبے سے حاصل ہونے والی آمدن 17.7 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 24 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ سال یہ ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھی۔دیگر کاروباری خدمات کی برآمدات میں 27.98 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ نقل و حمل کی خدمات کی برآمدات 9.66 فیصد اضافے سے 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے 38 پل امریکی نشانے پر ہیں، ایک گھنٹے میں تباہ کرسکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب خدمات کی درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پہلی سہ ماہی کے دوران درآمدات 16.32 فیصد بڑھ کر 3 ارب 55 کروڑ ڈالر ہوگئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 3 ارب 5 کروڑ ڈالر تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق خدمات کی تجارت کا خسارہ معمولی کمی کے بعد 83 کروڑ 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 83 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار ڈالر تھا۔

واضح رہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی خدمات کی برآمدات 18.81 فیصد اضافے سے 10 ارب 4 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، جو ملکی معیشت میں خدمات اور آئی ٹی شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

موضوعات : exportsitpakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Potential US presidential candidate Chris Van Hollen has special ties to Pakistan
تازہ ترین

امریکی صدارتی دوڑ کے ممکنہ امیدوار کرس وان ہولن  کا پاکستان سے خصوصی تعلق

9 نومبر , 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

9 نومبر , 2026
ساف فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے مالدیپ کو تین صفر سے شکست دے دی
تازہ ترین

ساف فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے مالدیپ کو تین صفر سے شکست دے دی

8 نومبر , 2026
انڈر 19 ایشیا کپ ،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
اہم ترین 2

انڈر 19 ایشیا کپ ،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

8 نومبر , 2026
پاکستان ، سوڈان میں معاہدہ، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے سے استثنیٰ مل گیا
پاکستان

پاکستان ، سوڈان میں معاہدہ، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے سے استثنیٰ مل گیا

8 نومبر , 2026
پاکستان میں 12 صوبے بنانے کی تجویز، ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غور
اہم ترین

پاکستان میں 12 صوبے بنانے کی تجویز، ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غور

8 نومبر , 2026
اگلی خبر
Medical examination of Imran Khan and Bushra Bibi in jail

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جیل میں طبی معائنہ

یہ بھی پڑھیں

Tent Pegging World Cup 2026 National Team Departs for Jordan

ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 2026، قومی ٹیم اردن روانہ

9 نومبر , 2026
Ball-tampering scandal David Warner also speaks out following Usman Khawaja's revelations

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: عثمان خواجہ کے انکشافات کے بعد ڈیوڈ وارنر بھی بول پڑے

9 نومبر , 2026
Karachi Significant progress in the investigation into the murder of former SHO Javed Abro

کراچی: سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

9 نومبر , 2026
Lahore Two people killed in a shooting in the Hair area; incident linked to a long-standing enmity.

لاہور: ہیئر کے علاقے میں فائرنگ، دیرینہ دشمنی پر 2افراد قتل

9 نومبر , 2026
NMC Fraud Case BR Shetty and Former CEO Found Involved in Illegal Activities

این ایم سی فراڈ کیس: بی آر شیٹی اور سابق سی ای او غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث قرار

9 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔