جمعرات , 23 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

سورج کی روشنی بھی اب فروخت ہوگی؟

4 مہینے پہلے
A A
Will sunlight also be sold now
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز )
دنیا میں توانائی کے بحران کے حل کے لیے نت نئے منصوبے سامنے آ رہے ہیں لیکن اب ایک ایسا منصوبہ بھی زیرِ بحث ہے جس نے سائنس دانوں اور ماہرین کو حیران کر دیا ۔ امریکا میں اسٹارٹ اپ کمپنی نے خلاء سے زمین پر سورج کی روشنی پہنچا کر اسے فروخت کرنے کا انوکھا اور متنازع منصوبہ پیش کر دیا۔
امریکی کمپنی کے مطابق وہ ہزاروں آئینوں کو مدار میں بھیج کر سورج کی روشنی زمین کے مختلف حصوں تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔کمپنی اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں تقریباً 60 فٹ چوڑا تجرباتی آئینہ اس سال گرمیوں تک خلاء میں بھیجنے کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔۔منصوبے کے مطابق یہ آئینہ سورج کی روشنی کو زمین کی جانب منعکس کرے گا اور تقریباً 3 میل کے علاقے کو روشن کر سکے گا۔


امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں، جن میں شمسی توانائی کے پلانٹس کو 24 گھنٹے بجلی پیدا کرنے کے قابل بنانا، قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کے دوران روشنی فراہم کرنا اور مستقبل میں اسٹریٹ لائٹس کی جگہ لینا شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے رات کے وقت بھی روشنی فراہم کی جا سکتی ہے، جس سے شہروں، صنعتوں اور زرعی شعبے کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ تاہم اس منصوبے پر شدید تنقید بھی ہو رہی ہے۔


سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر خلا سے روشنی زمین پر ڈالی گئی تو اس سے ماحول، جنگلی حیات اور انسانوں کے قدرتی نظامِ زندگی پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق رات کے اندھیرے کا ختم ہونا پرندوں اور دیگر جانوروں کے قدرتی رویوں کو متاثر کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی کو تجارتی مصنوعات میں تبدیل کرنا اخلاقی اور سماجی سوالات کو بھی جنم دے گا۔
فی الحال یہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن اگر یہ حقیقت بن گیا تو ممکن ہے کہ مستقبل میں روشنی بھی ایک ایسی چیز بن جائے جسے انسان خریدے اور فروخت کرے۔ سوال یہ ہے کہ کیا سورج کی روشنی واقعی ایک کاروبار بن سکتی ہے؟

موضوعات : #sunenergysolarsunlght
ShareSend

متعلقہ خبریں

US takes a major step towards advanced nuclear energy; 1,100-megawatt power project launched.
تازہ ترین

امریکا کا جدید جوہری توانائی کی جانب بڑا قدم، 1100میگاواٹ بجلی منصوبے کا آغاز

16 جولائی , 2026
Revolutionary Guards announce halt to all energy exports from the Middle East.
تازہ ترین

پاسداران انقلاب کا مشرق وسطیٰ سے تمام توانائی برآمدات روکنے کا اعلان

16 جولائی , 2026
How many solar panels would be needed to replace a nuclear reactor
تازہ ترین

ایک جوہری ری ایکٹر کی جگہ کتنے سولر پینلز درکار ہوں گے؟

18 جون , 2026
What is the real color of the sun
تازہ ترین

سورج کا اصل رنگ کیا؟

16 جون , 2026
Government's efforts to get Chinese IPPs to agree to revised contracts
اہم ترین 2

حکومت کی چینی آئی پی پیز سے نظرثانی شدہ معاہدوں پر رضامندی حاصل کرنے کی کوششیں

18 مئی , 2026
Government preparing to increase gas prices after electricity
تازہ ترین

حکومت کی بجلی کے بعد گیس کی قیمت بڑھانے کی تیاری

13 مئی , 2026
اگلی خبر
Dr. Farooq Abdullah narrowly escapes assassination attempt

ڈاکٹر فاروق عبداللہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

یہ بھی پڑھیں

تجارتی جہازوں پر حملے ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ

تجارتی جہازوں پر حملے ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ

23 جولائی , 2026
ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ایئر بیس کا استعمال ،پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ

ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ایئر بیس کا استعمال ،پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ

23 جولائی , 2026
In which country were the most millionaires created in 2025

2025میں سب سے زیادہ کروڑ پتی کس ملک میں بنے؟

23 جولائی , 2026
Agreement between Pakistani and Chinese companies to set up electric vehicle charging stations.

پاکستان اور چین کی کمپنیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ

23 جولائی , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health...

روس کا 6ماہ میں ساڑھے 43 ٹن سونا فروخت

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English