ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین نے امریکی جنگی جہازوں، طیاروں اور تائیوانی عمارتوں کی نقول کیوں بنائیں؟

2 مہینے پہلے
A A
Why did China build replicas of US warships, aircraft, and Taiwanese buildings
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین نے ممکنہ فوجی کارروائیوں کی تیاری کے لیے امریکی جنگی جہازوں، بحری اڈوں، لڑاکا طیاروں اور تائیوان کی اہم سرکاری عمارتوں کی مکمل سائز کی نقول تیار کر لی ہیں۔ یہ انکشاف حالیہ سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے میں سامنے آیا ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق چین ان نقول کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں، ہائپرسونک ہتھیاروں اور مصنوعی ذہانت پر مبنی فوجی نظاموں کی آزمائش اور مشقوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے تائیوان کے صدارتی محل، وزارت خارجہ، عدالتی عمارتوں اور دارالحکومت تائی پے کے حساس حکومتی علاقے کی بھی نقول تعمیر کی ہیں، جہاں چینی فوج شہری علاقوں میں کارروائی اور اہم سرکاری مراکز پر قبضے کی مشق کرتی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ان نقول کی درستگی ظاہر کرتی ہے کہ چین مخصوص ممکنہ اہداف کے خلاف عملی تیاری کر رہا ہے، نہ کہ صرف عمومی فوجی مشقیں۔

رپورٹ کے مطابق چین نے جاپان میں واقع امریکی بحریہ کے اہم یوکوسوکا نیول بیس کی بھی نقل تیار کی ہے، جہاں امریکی بحریہ کے کئی جنگی جہاز مستقل تعینات رہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تائیوان پر کسی ممکنہ چینی حملے کی صورت میں یہ اڈہ امریکی فوجی کارروائی کا اہم مرکز ہوگا، اسی لیے چین وہاں حملوں کی مشق کر رہا ہے۔

اسی طرح تائیوان کے مشرقی ساحل پر واقع سو آؤ نیول بیس اور امریکی کِڈ کلاس ڈسٹرائر کے ماڈل بھی بنائے گئے، جنہیں مختلف میزائل تجربات میں نشانہ بنایا گیا۔ سیٹلائٹ تصاویر میں ان ماڈلز پر حملوں کے نشانات بھی دیکھے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین ممکنہ طور پر YJ-21 اور YJ-17 ہائپرسونک اینٹی شپ میزائلوں اور DF-27 بیلسٹک میزائل سمیت جدید ہتھیاروں کی صلاحیت جانچنے کے لیے ان اہداف کا استعمال کر رہا ہے۔

چین نے تائیوان کے شہر تائی چونگ کے ایک اہم فضائی اڈے کی نقل بھی تعمیر کر رکھی ہے، جہاں فضائی حملوں اور بمباری کی مشقیں کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ،امریکہ کے درمیان ثالثوں کے ذریعے تبادلہ جاری ہے ،اسماعیل بقائی

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد صرف جنگی تیاری نہیں بلکہ امریکا، جاپان اور تائیوان کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ چین خطے میں کسی بھی ممکنہ تنازع کے لیے اپنی عسکری صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی حالیہ بیان میں چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور عسکری توسیع پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات : #chinaaircraftcarrieramericaTaiwan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Entry of unmanned combat aircraft into the US Navy
تازہ ترین

امریکی بحری بیڑے میں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کی انٹری

12 ستمبر , 2026
After oil, the US is also eyeing Venezuela's mineral reserves.
تازہ ترین

امریکا کی تیل کے بعد وینزویلا کے معدنی ذخائر پر بھی نظریں

12 ستمبر , 2026
We will not surrender, Iranian President's blunt response to America and Israel
تازہ ترین

ہتھیار نہیں ڈالیں گے ،ایرانی صدر کا امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک جواب

12 ستمبر , 2026
Major shock in the US bond market
تازہ ترین

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

11 ستمبر , 2026
25 years since the 911 attacks in the US; bitter memories of the world-changing tragedy remain fresh today.
تازہ ترین

امریکا میں نائن الیون حملوں کو 25 سال مکمل، دنیا بدل دینے والے سانحے کی تلخ یادیں آج بھی تازہ

11 ستمبر , 2026
Trump claims war with Iran will end immediately after the US midterm elections.
تازہ ترین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
How dangerous are sugary drinks for the human body

میٹھے مشروبات انسانی جسم کیلئے کتنے خطرناک؟

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

12 ستمبر , 2026
Entry of unmanned combat aircraft into the US Navy

امریکی بحری بیڑے میں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کی انٹری

12 ستمبر , 2026
چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔