ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

42 منٹس پہلے
A A
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی
Share on Facebookwhatsapp

لاہور (پاک ترک نیوز )مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پنجاب کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات اور شکوے شکایات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات، مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کسانوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسائل حل نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے عوامی ایشوز پر مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات نہ کروانے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر بھی پیپلز پارٹی قیادت نے شدید ردعمل دیا۔

اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کسانوں کے مسائل پر بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے احتجاج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار کے درمیان تلخی بھی ہوئی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے گزشتہ اجلاس میں دی گئی نامزدگیوں اور ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پاس پیپلز پارٹی کی جانب سے دی گئی سفارشات اور اسکیموں کا ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔

حسن مرتضیٰ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، وعدوں پر عمل نہیں ہوتا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے قمر زمان کائرہ اور حسن مرتضیٰ کی تنقید پر بھی شکوہ کیا گیا۔

حسن مرتضیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پنجاب اور مسلم لیگ ن کے ترجمان پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کریں گے تو جواب دینا ہمارا حق ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان عوامی مسائل اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اختلافات کھل کر سامنے آئے۔

موضوعات : bitter exchangeHassan Murtazaishaq darPML-Nppp
ShareSend

متعلقہ خبریں

PPP decides to withdraw from the NA-168 Bahawalpur by-election.
تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

29 اگست , 2026
افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن میں اختلافات
اہم ترین 3

افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن میں اختلافات

27 اگست , 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور
اہم ترین 2

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

25 اگست , 2026
اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے گفتگو، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پائیدار امن پر زور
اہم ترین 3

اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے گفتگو، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پائیدار امن پر زور

24 اگست , 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکل سے برطانیہ کا سرکاری دورہ کرینگے
اہم ترین 2

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکل سے برطانیہ کا سرکاری دورہ کرینگے

23 اگست , 2026
Azad Kashmir Elections Sherry Rehman alleges polling delays and obstruction of PPP agents.
تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: شیری رحمان کے پولنگ میں تاخیر اور پیپلز پارٹی ایجنٹس کو روکنے کے الزامات

10 اگست , 2026
اگلی خبر
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

12 ستمبر , 2026
Entry of unmanned combat aircraft into the US Navy

امریکی بحری بیڑے میں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کی انٹری

12 ستمبر , 2026
چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In