لاہور( پاک ترک نیوز) جس کا ریونیو،اسی کی ترقی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اضلاع کو خودمختار بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبہ بھر میں اضلاع کے اپنے وسائل سے اربوں کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے شروع کر دیئے ، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کمشنرز کا اجلاسہوا جس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مقامی ریونیو سے عوامی فلاح کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ،وزیراعلیٰ نے کہا زمین پر اتنا کام نظر نہیں آ رہا جتنا آنا چاہیے تھا،عوام کو ریلیف ملنا چاہیئے ،آئی واش نہیں، گراؤنڈ ورک چاہیئے، کمشنرز اب ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں نہیں، فیلڈ میں نظر آئیں،۔ ضلعی انتظامیہ کو میرے اعتماد کی لاج رکھنی ہوگی،غفلت کی گنجائش نہیں ،فیصل آباد میں کھلے گڑھے میں گر کر بچی کی ہلاکت پرمریم نواز نے برہمی کا اظہار کیا اور پنجاب بھر ک تمام نجی سوسائٹیز کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا ساہیوال ڈویژن کے لیے لوکل گورنمنٹ کے 4 ارب روپے کے فنڈز موجود-ساہیوال شہر اور گردونواح میں 1.12 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے-ستمبر 2026 تک ساہیوال کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے گا-ساہیوال ڈی پی او چوک سے ڈی پی ایس چوک تک 3.2 کلومیٹر طویل سڑک بنے گی-چیچہ وطنی شہر میں دو اہم سڑکوں سمیت احمد نگر بائی پاس اور گرلز کالج بائی پاس روڈ بنے گی-اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے لیے 2.8 ارب روپے کے ریونیو سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔












