لاہور ( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم مداح کا فون پھینکنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آ گئے ۔
قومی کپتان بابر اعظم ایک مداح کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران ایک مداح بابر اعظم کے قریب آکر سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے، جس پر کرکٹر اس کا موبائل فون ہاتھ سے لے کر ایک جانب پھینک دیتے ہیں۔
بابر اعظم رپورٹس کے مطابق مسلسل خلل کے باعث برہم ہوئے، تاہم ان کا ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان آج این سی سی آئی اے میں پیش ہوں گے
صارفین نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بابر اعظم کے رویے پر شدید تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا، ’’پرفارمنس زیرو اور اٹیٹیوڈ 100‘‘ جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ مداحوں کے ساتھ ایسا رویہ مناسب نہیں۔
واقعے پر قومی کرکٹر بابر اعظم کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔












