جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران جنگ امریکہ کو کتنے میں پڑی؟

2 مہینے پہلے
A A
What did the war with Iran cost the United States
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) ناظرین! کیا ایران کے خلاف جنگ امریکا کے لیے نئی عراق اور افغانستان جنگ ثابت ہونے جا رہی ہے؟ اربوں ڈالر پانی کی طرح بہائے جا رہے ہیں، کانگریس سے مزید کھربوں روپے کے برابر فنڈز مانگے جا رہے ہیں، جبکہ خود امریکا میں عوام مہنگائی اور معاشی مشکلات سے پریشان ہیں۔ آخر ایران جنگ پر اب تک کتنا خرچ ہو چکا ہے، اور یہ رقم کہاں جا رہی ہے؟ دیکھیے اس رپورٹ میں۔

ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی امریکا کے لیے صرف ایک عسکری محاذ نہیں بلکہ ایک بڑا مالی امتحان بھی بنتی جا رہی ہے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ پر امریکا اب تک 37 اعشاریہ 5 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔ یہ رقم صرف چند ماہ پہلے جاری کیے گئے تخمینے سے تقریباً 8 ارب ڈالر زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگی اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے سینیٹ کی اپروپری ایشنز کمیٹی کو بتایا کہ اگر کانگریس نے فوری طور پر مزید 87 ارب ڈالر منظور نہ کیے تو امریکی فوج کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کے مطابق اس رقم میں سے 67 ارب ڈالر صرف مشرق وسطیٰ میں جاری فوجی کارروائیوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس پہلے ہی آئندہ مالی سال کے لیے ڈیڑھ کھرب ڈالر سے زائد کے دفاعی بجٹ کی درخواست کر چکا ہے، جو امریکی تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی بجٹ میں شمار ہوگا۔

پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا کہ اگر اضافی فنڈز نہ ملے تو فوجیوں کی تنخواہوں، جدید ہتھیاروں، گولہ بارود کی فراہمی اور فوجی تربیت جیسے اہم شعبے متاثر ہوں گے، جس سے امریکا کی عسکری صلاحیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

لیکن کانگریس میں اس مطالبے پر شدید اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ڈیموکریٹ سینیٹرز نے سوال اٹھایا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایران کے خلاف کامیابی کا دعویٰ کر چکے ہیں تو پھر مزید دسیوں ارب ڈالر کیوں درکار ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ جنگ ، خام تیل مزید مہنگا

سینیٹر کرسٹن گلیبرانڈ نے ٹرمپ انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس سے بمباری کے لیے لامحدود رقم مانگ رہی ہے، جبکہ امریکی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے مشکلات کا شکار ہیں۔

سینیٹر گیری پیٹرز نے پیٹ ہیگستھ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک اور لامتناہی جنگ میں پھنس رہا ہے۔ جواب میں وزیر دفاع نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا، "آپ کو شرم آنی چاہیے۔”

امریکی عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ 37.5 ارب ڈالر صرف ابتدائی تخمینہ ہے۔ اس میں امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصانات، زخمی فوجیوں کی دیکھ بھال، نئے ہتھیاروں کی خریداری، جنگی سازوسامان کی مرمت اور مستقبل کی تعمیر نو کے اخراجات شامل نہیں۔ اگر یہ تمام عناصر شامل کیے جائیں تو جنگ کی حقیقی لاگت اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران کے ساتھ کشیدگی طویل عرصے تک برقرار رہی تو امریکی دفاعی اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا، جس کے اثرات نہ صرف امریکی معیشت بلکہ عالمی مالیاتی منڈیوں، خام تیل کی قیمتوں اور مشرق وسطیٰ کی سلامتی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

موضوعات : #iranamericawar
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran strikes back at the US; claims to have targeted two destroyers and a US base in Jordan.
تازہ ترین

ایران کا امریکا پر جوابی وار، 2 ڈسٹرائرز اور اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

9 ستمبر , 2026
Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.
تازہ ترین

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
Russia to sell oil to India despite US threats
اہم ترین 3

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
Iran claims to have targeted US naval vessels and oil tankers.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 ستمبر , 2026
The price of the US F-35 fighter jet has reached $120 million.
تازہ ترین

امریکی ایف 35 جنگی طیارے کی قیمت 12 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Pakistani passport improves by two spots, reaching the 101st position.

پاکستانی پاسپورٹ 2 درجے بہتر، 101ویں نمبر پر پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

9 ستمبر , 2026
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

9 ستمبر , 2026
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔