نیو یارک ( پاک ترک نیوز) ایران امریکہ جنگ کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید مہنگا ہو گیا۔ برینٹ کروڈ کی قیمت ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے بعد 92 ڈالر ایک سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی، امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 85 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ کیلئے امریکہ کو مزید فنڈز درکار
خبر رساارائٹرز کے مطابق یہ قیمتیں پانچ ہفتوں کی بلند ترین سطح کے بعد مزید بڑھی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران و امریکہ کے درمیان حالیہ فوجی کارروائیوں نے تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں اضافہ کیا ہے۔












