واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر مزید حملے کیےگئے تو امریکا ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائےگا، امریکی صدر نے دھمکی دی کہ حوثیوں کے حملوں کی صورت میں ایران کو سخت سزا دی جائےگی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے حوثیوں سے خاص طور پر اس لیے مایوسی ہوئی ہے کہ اب تک وہ نسبتاً ذمہ داری اور سمجھ داری سے کام لیتے رہے تھے۔ایک سال پہلے امریکا نے بحری جہازوں پر حملے کرنے پر حوثیوں کے خلاف انتہائی طاقتور فوجی کارروائی کی تھی۔
امریکی صر نے کہا اس کے بعد سے اور ایران کے ساتھ ہمارے تنازع کے دوران بھی انہوں نے کافی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، لیکن افسوس کہ اب انہوں نے دوبارہ یہ کارروائیاں شروع کر دی ہیں، مجھے حوثیوں سے خاص طور پر اس لیے مایوسی ہوئی ہے کہ اب تک وہ نسبتاً ذمہ داری اور سمجھ داری سے کام لیتے رہے تھے۔












