منگل , 4 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کے خواہشمند ہیں، امریکی وزیر خارجہ

9 مہینے پہلے
A A
پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کے خواہشمند ہیں، امریکی وزیر خارجہ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کے نئے مواقع دیکھ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا بھارت کے ساتھ امریکی تعلقات سے کوئی تعلق نہیں۔
مارکو روبیو سے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا بھارت نے پاکستان اور امریکا کے بڑھتے تعلقات پر تشویش ظاہر کی ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ “نہیں، ایسا نہیں ہے، البتہ بھارت فطری طور پر فکرمند ہو سکتا ہے کیونکہ تاریخی طور پر پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں، مگر ہمیں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلقات رکھنے ہوتے ہیں۔”
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے، خصوصاً انسداد دہشت گردی، اقتصادی تعاون، اور علاقائی استحکام کے حوالے سے۔
مارکو روبیو نے واضح کیا کہ “ہم پاکستان کے ساتھ جو کچھ کر رہے ہیں وہ بھارت سے تعلقات کے نقصان پر نہیں، بلکہ دونوں ملکوں کے ساتھ متوازن شراکت داری ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔”
امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون رہا ہے اور ہم اسے مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں معلوم ہے کہ کچھ مشکلات ضرور ہیں، لیکن تعلقات میں جو حالیہ بہتری آئی ہے وہ حوصلہ افزا ہے۔”
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی رپورٹوں کے مطابق، پاکستان اور امریکا کے درمیان نایاب معدنیات کی برآمد کے معاہدے پر پیش رفت جاری ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا نیا باب ثابت ہو سکتا ہے۔

موضوعات : americaforeginministermarcorobeomarkrobeopaksitanwashington
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran is not holding any talks with the US, Esmail Baqai
اہم ترین

ایران کی امریکہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ،اسماعیل بقائی

3 اگست , 2026
Saudi Arabia's contacts with the US and Iran have saved the region from a major conflict.
تازہ ترین

سعودی عرب کےامریکہ اور ایران سے رابطے، خطے کو بڑے تصادم سے بچا لیا

3 اگست , 2026
US and Israel prepare plan to attack Iran's energy facilities.
تازہ ترین

امریکہ اور اسرائیل کا ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ تیار

1 اگست , 2026
Iranian Parliament Speaker claims victory in the war.
اہم ترین

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا جنگ میں فتح کا دعویٰ

1 اگست , 2026
Pakistan's Emerging Defense Role in the Middle East
تازہ ترین

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں ابھرتا ہوا دفاعی کردار

30 جولائی , 2026
With Allah's help, the aggressor will be punished today – Revolutionary Guards
تازہ ترین

اللہ کی مدد سے آج جارح کو سزا دی جائے گی‘ پاسداران انقلاب

30 جولائی , 2026
اگلی خبر
پاکستان کا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زراعت سمیت متعدد شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا

پاکستان کا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زراعت سمیت متعدد شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا

یہ بھی پڑھیں

Chehlum of the Grandson of the Prophet is being observed with reverence and respect across the country today; foolproof security arrangements are in place.

ملک بھر میں آج چہلم نواسہ رسول عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

4 اگست , 2026
No other route will be permitted in the Strait of Hormuz Iran

آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دی جائے گی: ایران

4 اگست , 2026
Michael Smith appointed batting coach of the Pakistan men's team.

مائیکل سمتھ پاکستان مینز ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

4 اگست , 2026
The Meteorological Department forecasts partly cloudy skies and a likelihood of rain in most districts of Khyber Pakhtunkhwa.

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی آبرالود رہنے اور بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

4 اگست , 2026
The courage and sacrifices of police martyrs are a source of pride for the entire nation President.

شہدائے پولیس کی جرأت اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں،صدر مملکت

4 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔