اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے اردن کے علاقے الکرک میں چرچ میں جنازے کے جلوس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اردن کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، حملے میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ پاکستان نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی کرکٹ سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کل قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان دہشت گردی کے خلاف اردن کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتا ہے۔پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں اور متاثرہ ممالک کے ساتھ یکجہتی کی اہمیت برقرار ہے۔












