واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا میرا نہیں۔
تفصیلات کےم طابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکا کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھاتی، ٹرمپ نے کہا کہ مارکو روبیو کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کو حتمی شکل دینے کا کہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، قطر ہمارے ساتھ مل کر بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حماس نے غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھایا ہے۔












