اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) اسرائیل کے قطر پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیل کے قطر پرحملے کے بعد عالمی منڈی میں ڈیلو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد فی بیرل 62 ڈالر 63 سینٹ ہوگئی، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر 39 سینٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد عالمی منڈیوں میں نئی بے یقینی پیدا ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارلحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے دوران رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا، حملے میں مرکزی قیادت محفوظ رہی تاہم خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد قطری وزیراعظم نے بھی اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔












