پیر , 2 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکہ کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا نیشنل سکیورٹی کونسل میں اظہار خیال

7 مہینے پہلے
A A
US Permanent Representative to the United Nations speaks at the National Security Council
Share on Facebookwhatsapp

نیو یارک ( پاک ترک نیوز) جنابِ صدر، آپ کے بیان کا شکریہ۔ میں اپنے بیان میں بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں ،، بالکل واضح کہ امریکا، بحرین کے عوام اور خلیجی ممالک کے عوام کے ساتھ اس فیصلہ کن لمحے میں کھڑا رہے گا۔
ساتھیو۔ یہ انتخاب کا وقت ہے۔ جو ممالک اس قرارداد کی مخالفت کر رہے ہیں، جس کی قیادت مملکتِ بحرین نے کی، انہوں نے ایک طرف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ صرف تین ہفتے قبل، اس کونسل نے ایک ایسی قرارداد منظور کی جس نے اقوامِ متحدہ کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا 136 شریک ممالک، اور ایک بھی مخالفت نہیں۔ اس قرارداد میں واضح مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران فوری طور پر اپنے حملے اور دھمکیاں بند کرے، اور آبنائے ہرمز میں شہری جہازرانی میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کی گئی تھی۔


ہم آج یہاں اس لیے ہیں کیونکہ ایران کی حکومت کئی دہائیوں سے امریکی عوام، ہمارے اتحادیوں اور عالمی تجارتی جہازوں پر حملے بڑھا رہی ہے اور یہ سب بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی متعدد قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ چار سال پہلے، اسی حکومت نے درجنوں امریکیوں کو یرغمال بنایا۔ اور آج وہ آبنائے ہرمز کو یرغمال بنا کر پوری عالمی معیشت کو داؤ پر لگا رہی ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔ وہ تجارتی جہازوں پر فائرنگ کر رہا ہے۔ یہ جہاز تیل، کھاد، ادویات اور ضروری اشیاء لے جا رہے ہیں۔
یہ اقدامات دنیا کو توانائی بحران، سپلائی چین کی تباہی، اور حتیٰ کہ قحط کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ ایران نے جان بوجھ کر اس جنگ کو خلیج تک پھیلایا ہے۔ متحدہ عرب امارات پر 500 سے زائد بیلسٹک میزائل، 2000 سے زائد ڈرونز، اور کروز میزائل فائر کیے گئے۔ وہ بھی فوجی اہداف پر نہیں بلکہ ہوٹلوں، بندرگاہوں اور شہری علاقوں پر۔ بحرین بھی ہزاروں میزائل حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب ایران کا علاقہ ہے۔ یعنی یہ عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی کھلی کوشش ہے۔ آج اس راستے سے امدادی قافلے بھی نہیں گزر سکتے۔ کانگو، سوڈان اور غزہ کے لیے امداد رکی ہوئی ہے۔ لیکن افسوس آج روس اور چین نے اس سب کو برداشت کیا اور اس قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ یہ ممالک ایک ایسے نظام کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں جو نہ صرف اپنے عوام کو دباتا ہے بلکہ دنیا کو بھی دھمکاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تقریباً نصف صدی سے ایران دہشتگردی، خوف اور عدم استحکام کو فروغ دیتا آیا ہے۔ اس نے امریکی سفارتخانوں پر حملے کیے، سینکڑوں افراد کو قتل کیا، اور حتیٰ کہ امریکی صدر کے قتل کی سازشیں بھی کیں۔
اقوامِ متحدہ کی رپورٹس کے مطابق، ایران ہسپتالوں اور اسکولوں میں فوجی سامان چھپاتا ہے۔ اور اب بچوں کو بھی جنگ میں جھونک رہا ہے۔
ساتھیو۔ یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ امن ایران کے لیے خطرہ ہے۔ خلیجی ممالک جیسے دبئی، دوحہ، منامہ اور ریاض ایک بہتر مستقبل کی مثال ہیں اور یہی وہ چیز ہے جس سے ایران خوفزدہ ہے۔ آج کچھ ممالک نے اس بہتر مستقبل کے راستے میں رکاوٹ ڈالی۔ لیکن امریکا نے اس مستقبل کے تحفظ کے لیے ووٹ دیا۔
جنابِ صدر، ہم یہ نہیں بھول سکتے کہ اس وقت آپ کے عوام، ہمارے اتحادی، اور امریکی فوجی ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کی زد میں ہیں۔ انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن آج کا ویٹو ایک نئی نچلی سطح کو ظاہر کرتا ہے اور یہ دکھاتا ہے کہ ایک محفوظ اور مستحکم مشرقِ وسطیٰ کچھ طاقتوں کے لیے کتنا خوفناک ہے۔

موضوعات : #uniran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Two oil tankers struck naval mines in the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

2 نومبر , 2026
Iran confirms indirect diplomatic contacts with the US via Qatar
تازہ ترین

ایران کی امریکا کے ساتھ قطر کے ذریعے بالواسطہ سفارتی رابطوں کی تصدیق

2 نومبر , 2026
Iran has no other option left but an agreement, says Trump.
تازہ ترین

ایران کے پاس معاہدے کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا، ٹرمپ

2 نومبر , 2026
ایران نے برطانوی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
تازہ ترین

ایران نے برطانوی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

1 نومبر , 2026
US has agreed to accept Iran's 7 conditions Mohsen Rezaei
تازہ ترین

امریکا ایران کی 7 شرائط ماننے پر آمادہ ہوگیا: محسن رضائی

1 نومبر , 2026
If necessary, we can attack Iran's nuclear facilities in 10 minutes, says Trump.
اہم ترین

ضرورت پڑی تو ایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملہ کر سکتے ہیں، ٹرمپ

1 نومبر , 2026
اگلی خبر
40 minutes behind the moon, the dangerous moment of a space mission

چاند کےپیچھے 40منٹ ،خلائی مشن کا خطرناک لمحہ

یہ بھی پڑھیں

Plane crashes on a road in the US state of Florida; all 9 people on board killed.

امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ سڑک پر گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاک

2 نومبر , 2026
Development of new unmanned combat aircraft in the United States

امریکا میں بغیر پائلٹ نئے لڑاکا طیاروں کی تیاری

2 نومبر , 2026
Israeli drone strikes in Gaza 8 Palestinians, including children, killed; several wounded.

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے، بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

2 نومبر , 2026
Two oil tankers struck naval mines in the Strait of Hormuz.

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

2 نومبر , 2026
Iran confirms indirect diplomatic contacts with the US via Qatar

ایران کی امریکا کے ساتھ قطر کے ذریعے بالواسطہ سفارتی رابطوں کی تصدیق

2 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔